وہاٹس ایپ پر ناپسندیدہ ، گمنام کال پر وزارت داخلہ سخت، جاری کی ایڈوائزری
وہاٹس ایپ پر ناپسندیدہ ، گمنام کال پر وزارت داخلہ سخت، جاری کی ایڈوائزری ۔ فائل فوٹو ۔ اے این آئی ۔
ویڈیو کے ذریعہ جاری کئے گئے اس الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے نمبرات کو فورا بلاک کرنا چاہئے اور رپورٹ کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ فوران مقامی سائبر کرائم یونٹ کو اس کی اطلاع دینی چاہئے۔
نئی دہلی : ہندوستانی موبائل سبسکرائبرس کے پاس بیرون ممالک سے آرہی وہاٹس پر ناپسندیدہ ، گمنام کال پر وزارت داخلہ سخت ہوا ہے ۔ وزارت داخلہ کی انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر ادارہ یعنی 14 سی نے اس نئے ٹرینڈ کو لے کر اہم الرٹ جاری کیا ہے ۔
ویڈیو کے ذریعہ جاری کئے گئے اس الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے نمبرات کو فورا بلاک کرنا چاہئے اور رپورٹ کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ فوران مقامی سائبر کرائم یونٹ کو اس کی اطلاع دینی چاہئے۔
غورطلب ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے ہندوستانی موبائل سبسکرائبرس کے موبائل پر بیرون ممالک سے وہاٹس ایپ پر گمنام کالز آرہی ہیں، جس سے ان کے ساتھ فائنانشیل فراڈ بڑی تعداد میں ہورہا ہے ۔
فرضی واڑے کے نئے طریقے کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے یہ اہم ایڈوائزری عام لوگوں کیلئے جاری کی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔