உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    monkeypox vaccine: منکی پاکس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکز کا بڑا فیصلہ، ویکسین بنانے کیلئے نکالا ٹینڈر

    monkeypox vaccine: منکی پاکس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکز کا بڑا فیصلہ، ویکسین بنانے کیلئے نکلا ٹینڈر (Reuters)

    monkeypox vaccine: منکی پاکس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکز کا بڑا فیصلہ، ویکسین بنانے کیلئے نکلا ٹینڈر (Reuters)

    monkeypox vaccine: دنیا میں منکی پاکس کے منڈلاتے خطرات کے درمیان مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے اس کیلئے ملک کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے ایکسپریشن آف انٹریسٹ مانگا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دنیا میں منکی پاکس کے منڈلاتے خطرات کے درمیان مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے اس کیلئے ملک کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے ایکسپریشن آف انٹریسٹ مانگا ہے ۔ یعنی جو دوا ساز کمپنی منکی پاکس ویکسین بنانے کی خواہشمند ہے ، اس سے اس کیلئے درخواست مانگی ہے ۔ مرکزی سرکار نے تجربہ کار دوا ساز کمپنیوں سے زونیٹک ڈیزیز کے خلاف مشترکہ طور سے ویکسین ڈائیگروسٹک کٹ بنانے کا ٹینڈر مانگا ہے ۔ انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں ، فارما کمپنیوں ، ریسرچ ڈیولپمنٹ اداروں اور ان ویٹرو کٹ ڈائیگروسٹک کٹ بنانے والوں سے اس سلسلہ میں ایکسپریشن آف انٹریسٹ طلب کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : نوئیڈا اور غازی آباد میں ملے منکی پاکس کے تین مشتبہ مریض


      ان سبھی میکرس کو منکی پاکس کی ویکسین اور اس کیلئے ڈائیگروسٹک کٹ کو ایک ساتھ ڈیولپ کرنا ہوگا ۔ ملک میں منکی پاکس کے چار تصدیق شدہ معاملات کے بعد سرکار اس معاملہ میں جلدی کارروائی چاہتی ہے ۔

      ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل زونوسس ہے۔ یعنی یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے یا جانوروں سے انسان میں آتا ہے۔ اس کی علامات کم و بیش اسمال پاکس کی طرح ہی ہیں ، لیکن یہ کم سنگین ہے۔ منکی پاکس کی سب سے عام علامات بخاراور ریشیز ہیں جو مختلف قسم کی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

      این آئی وی کی سینئر سائنسدان ڈاکٹر پرگیہ یادو نے کہا کہ حال میں جو معاملات آئے ہیں ، اس سے قابل تشویش صورتحال پیدا ہوئی ہے، لیکن یہ کانگو ویریئنٹ سے کم سنگین ہے ۔ موجودہ منکی پاکس وائرس مغربی افریقی اسٹرین والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جو کیسز ہیں ، ان میں بھی مغربی افریقی اسٹرین ہے، جو کم سنگین ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی کا بڑا دعوی، TMC کے 38 ممبران اسمبلی ہمارے رابطے میں


      نوئیڈا اور غازی آباد میں ملے منکی پاکس کے تین مشتبہ مریض

      ملک کی کئی ریاستوں میں منکی پاکس کے معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ بدھ کو نوئیڈا اور غازی آباد میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیس ملے ہیں ۔ نوئیڈا میں مشتبہ خاتون کا سیمپل لیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ گریٹر نوئیڈا کی رہنے والی مشتبہ خاتون کے نمونہ کو لکھنو بھیجا گیا ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق نوئیڈا میں منکی پاکس کی جو مشتبہ خاتون مریض ملی ہے ، اس کی عمر 47 سال ہے ۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ علامتیں نظر آنے پر جانچ کیلئے پہنچی تھی ۔

      ادھر غازی آباد میں منکی پاکس بیماری کے دو مشتبہ معاملات سامنے آنے کے بعد اس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ غازی آباد میں ایک مشتبہ مریض غازی آباد کے ارتھلا علاقہ کا رہنے والا ہے ، جو غازی آباد ضلع اسپتال میں اپنا چیک اپ کرانے کیلئے پہنچا تھا، جس کا نمونہ پونے جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے اور اس کو گھر پر ہی آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ وہیں غازی آباد کا رہنے والا دوسرا مریض دہلی کے ایل این جے پی اسپتال میں بھرتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: