உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوجوت سنگھ سدھو نے مانگی پاکستان جانے کی اجازت، ، وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور وزارت خارجہ کو لکھا خط

    File photo of Punjab CM Amarinder Singh and former minister Navjot Singh Sidhu.

    File photo of Punjab CM Amarinder Singh and former minister Navjot Singh Sidhu.

    کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کیلئے پاکستان جانے کی اجازت طلب کی ہے۔

    • Share this:
      کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور کوریڈور  کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کیلئے پاکستان جانے کی اجازت طلب کی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور وزارت خارجہ کو اس بابت خط لکھا ہے۔ خبر ہے کہ پاکستان نے نوجوت سنگھ سدھو کوتاریخی کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
      بتادیں کہ کرتارپور کوریڈور گلیارا 9 نومبر سے عقیدت مندوں کیلئے  کھولا جائے گا۔ ہندستان سے کرتارپور جانےوالے سکھ  زائرین کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں بس وزارت خارجہ سے اجازت لینی ہوگی۔



      سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو نے اپنی زندگی کے پاکستان کے کرتار پور میں راوی ندی کے کنارے واقع دربار صاحب گرودوارے میں اپنی زندگی کے آخری 18 سال گزارے تھے جو اسے عقیدت مندوں کے لئے ایک مقدس مقام بناتا ہے۔
      مسئلہ کشمیر کو لیکر دونوں ممالک کے مابین قائم کشیدگی طویل بات چیت کے بعد بالآخر گزشتہ ہفتے اس گلیارے کو لیکر ایک معاہدہ ہوا۔ اس کے تحت کرتار پور گلیارے کا افتتاح 9 نومبر کو کیا جائے گا۔
      نہیں ہوگی پاس پورٹ کی ضرورت
      وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرتار پور صاحب راہداری آنے والے عقیدت مندوں کے لیے دوبڑی راحتوں کا اعلان کیا ہے۔ عقیدت مندوں کو یہاں آنے کے لئے اب پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف ایک درست آئی ڈی یعنی شناختی کارڈ لانا ہوگا۔ اسی طرح ، انہیں 10 دن پہلےرجسٹریشن کروانے کے لزوم سے بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ، افتتاحی روز عقیدت مندوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
      کرتار پورراہداری کا 9 نومبر کو ہوگا افتتاح خبر ہے کہ پاکستان نے نوجوت سنگھ سدھو کوتاریخی کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ راہداری 9 نومبر کوعقیدت مندوں کیلئے کھولی جائے گی۔ مرکزی حکومت کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ اور مرکزی وزیرہریدیپ پوری 545 افراد میں شامل تھے جو افتتاحی تقریب اورگوردوارہ دربار صاحب کی زیارت میں شرکت کریں گے۔
      First published: