Covid-19 : اب خطرے والے ممالک سے ہندوستان آنے پر مسافروں کیلئے آئیسولیشن کی ضرورت نہیں
Coronavirus Latest News : مرکزی وزارت صحت نے کورونا (Coronavirus) کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان خطرناک ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں ۔ اب 22 جنوری سے ملک میں آنے والے مسافروں کیلئے آئسولیشن میں رہنا لازمی نہیں ہوگا۔
Coronavirus Latest News : مرکزی وزارت صحت نے کورونا (Coronavirus) کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان خطرناک ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں ۔ اب 22 جنوری سے ملک میں آنے والے مسافروں کیلئے آئسولیشن میں رہنا لازمی نہیں ہوگا۔
نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے کورونا (Coronavirus) کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان خطرناک ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں ۔ اب 22 جنوری سے ملک میں آنے والے مسافروں کیلئے آئسولیشن میں رہنا لازمی نہیں ہوگا۔ نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مسافر کورونا پازیٹیو پایا جاتا ہے ، تو اس کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کے لئے بھیجے جائیں گے اور اس دوران پروٹوکول کے مطابق اس کو الگ رکھ کر اس کا علاج کیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں 515 اضلاع ایسے ہیں ، جہاں گزشتہ ہفتے مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ تھی۔ اس کے علاوہ حکومت نے خاص طور پر 6 ریاستوں کے بارے میں بات کی، جہاں پازیٹیویٹی کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں ہفتہ وار مثبت شرح تقریباً 16 فیصد کے ہندسہ کو چھو چکی ہے۔
From Jan 22nd, isolation facility not mandatory for int'l travelers arriving from at-risk countries.
"If tested positive, their samples should be further sent for genomic testing at INSACOG laboratory network. They shall be treated/isolated as per laid down standard protocol." pic.twitter.com/E3eApIEPWa
ادھر ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے میں شفا یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے ایکٹیو معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وہیں جمعرات کے روزملک میں 70 لاکھ 49 ہزار 779 کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 60 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار 484 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انفیکشن کے 3,47,254 معاملات درج کئے گئے اور وائرس سے متاثر ہونے والوں کی یومیہ شرح 17.94 فیصد رہی۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 85 لاکھ 66 ہزار 27 ہوگئی۔ ایکٹو کیسز میں 94774 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 20 لاکھ 18 ہزار 825 ہو گئی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔