شام 4:30 بجے دوبارہ ہوگی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ، آج ہی فائنل ہوگا کانگریس کے نئے صدر کا نام

ذرائع کے مطابق سی ڈبلیو سی کے تمام ارکان اگلے دو تین دن تک باقی لیڈران سے چرچا کرکے ایک نام طے کرنے کا عمل پورا کریں گے۔ نئے صدر کی ریس میں مہاراشٹر کے نوجوان کانگریس لیڈر ملک واسنک کا نام سب سے آگے ہے۔

Aug 10, 2019 03:15 PM IST | Updated on: Aug 10, 2019 03:15 PM IST
شام 4:30 بجے دوبارہ ہوگی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ، آج ہی فائنل ہوگا کانگریس کے نئے صدر کا نام

شام 4:30 بجے دوبارہ ہوگی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ

راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کےصدر کا عہدہ طویل وقت سے خالی پڑا ہے۔ پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے کو لیکر کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی ) کی آج سنیچر کو ہوئی میٹنگ ختم ہو چکی ہے۔  اس میٹنگ میں یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے خود کو الگ رکھا۔ فی الحال کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ شام 4 بجے تک کینسل کر دی گئی ہے۔ 4:30 بجے دوبارہ شروع ہونے والی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ رات 9 بجے تک چلے گی۔ پورا امکان ہے کہ رات 9 بجے تک کانگریس کے نئے صدر کے نام کا اعلان ہوجائے گا۔

Congress, Rahul Gandhi, Sonia Gandhi, CWC, Priyanka Gandhi, Mallikarjun Kharge, Mukul Wasnik

اس درمیان سونیا گاندھی نے واضح کر دیا کہ وہ اور راہل نئے صدر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا نام غلطی سے شامل کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں نئے صدر کا نام فائنل کرنے کیلئے کانگریس لیڈران کی پانچ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

Loading...