اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اوڈیشہ کے وزیرصحت نباداس کا انتقال، اسپتال میں علاج کے دوران توڑا دم

    اوڈیشہ کے وزیرصحت نباداس کا انتقال، اسپتال میں علاج کے دوران توڑا دم ۔ فائل فوٹو ۔

    اوڈیشہ کے وزیرصحت نباداس کا انتقال، اسپتال میں علاج کے دوران توڑا دم ۔ فائل فوٹو ۔

    اڈیشہ کے وزیر صحت نابا داس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے ۔ اتوار کی دوپہر ان پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس دوران انہیں سینے میں گولی لگی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      بھونیشور : اوڈیشہ کے وزیر صحت نبا داس کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ اتوار کی دوپہر ان پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس دوران ان کے سینے میں گولی لگی تھی۔ اپولو اسپتال کے اہلکار نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے اوڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نبا داس کی موت ہو گئی ہے۔ اوڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں اتوار کو ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) نے ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر پر گولی چلا دی تھی۔

      یہ واقعہ ضلع کے برج راج نگر قصبہ میں دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب داس ایک میٹنگ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) گوپال داس نے وزیر پر گولی چلادی تھی ۔ اس دوران وزیر سنگین زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں بھونیشور کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی موت ہوگئی ۔

      وہیں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کہا تھا کہ کرائم برانچ کو معاملہ کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں وزیر نبا داس پر اس حملہ سے صدمے میں ہوں۔ میں ان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ کرائم برانچ کے سینئر افسران کو موقع کا دورہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

      ایس ڈی پی او کے مطابق وزیر کو پہلے جھارسوگوڈا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لے جایا گیا تھا، لیکن بعد میں "بہتر علاج" کیلئے ہوائی جہاز سے بھونیشور کے اپولو اسپتال لے جایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرتیک سنگھ نے بتایا کہ وزیر کو بھونیشور کے اسپتال تک لے جانے کیلئے ہوائی اڈے سے اسپتال تک گرین کوریڈور بنایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر موصوف کو بحفاظت لانے کیلئے پورے کوریڈور میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

      یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم مودی کےعلاوہ کوئی دوسرا مجھے وزیر بناتا، جانئے ایس جے شنکر نے کیوں کہا ایسا


      یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی نے سرینگر میں لال چوک پر لہرایا ترنگا، پرینکا سمیت کئی کانگریسی لیڈر تھے موجود



      وہیں واقعہ کے بعد برج راج نگر میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے وزیر کے حامی 'سیکورٹی چوک' پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ کچھ کا دعویٰ ہے کہ وزیر کو نشانہ بنانے کی سازش رچی گئی۔ ایس ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل جانچ کے بعد ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: