آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے 360 ہندوستانیوں کا پہلا قافلہ دہلی پہنچا

آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے 360 ہندوستانیوں کا پہلا قافلہ دہلی پہنچا   (Image shared by S Jaishankar on Twitter)

آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے 360 ہندوستانیوں کا پہلا قافلہ دہلی پہنچا (Image shared by S Jaishankar on Twitter)

Operation Kaveri: سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستے کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے مرکزی سرکار لگاتار یہ کوشش کررہی ہے کہ تشدد سے متاثرہ افریقی ملک سے زیادہ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو بچایا جاسکے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آپریشن کاویری کے تحت بحران سے متاثرہ سوڈان سے نکالے گئے 360 ہندوستانی شہریوں کو لے کر پہلا خصوصی طیارہ بدھ کی شام کو دہلی میں اترا۔ سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستے کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے مرکزی سرکار لگاتار یہ کوشش کررہی ہے کہ تشدد سے متاثرہ افریقی ملک سے زیادہ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو بچایا جاسکے ۔ دہلی ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد لوگوں نے بھارت ماتا کی جے ، ہندوستانی فوج زندہ باد اور وزیراعظم مودی زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے سوڈان سے لوٹے ایک ہندوستانی شہری نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ہماری بہت حمایت کی ۔ یہ بڑی بات ہے کہ ہم یہاں محفوظ طریقہ سے پہنچ گئے ہیں کیونکہ وہاں بہت خطرناک حالات ہیں ۔ میں وزیراعظم مودی اور ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

     


    وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹر پر کہا کہ 'ہندوستان اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ جدہ سے پہلی پرواز نئی دہلی پہنچ گئی ہے۔ آپریشن کاویری کے تحت 360 ہندوستانی شہریوں کو واپس لایا گیا ہے۔



    دراصل، ہندوستان نے سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کی مہم 'آپریشن کاویری' کے تحت جدہ میں ایک ٹرانزٹ سہولت قائم کی ہے۔ ہندوستانی شہریوں کو سوڈان سے ڈی پورٹ کرنے کے بعد سعودی عرب کے اس شہر میں لایا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: Dantewada Attack: دھماکہ کیلئے 50 کلو سے زیادہ IED کا استعمال، گاڑی کے پرزے پرزے غائب


    یہ بھی پڑھئے: دنتے واڑہ کے ارن پور میں نکسلی حملہ، 10 جوان شہید، IED سے بنایا نشانہ



    ایک دیگر ہندوستانی شہری سریندر سنگھ یادو نے ایجنسی سے کہا کہ میں وہاں ایک آئی ٹی پروجیکٹ کیلئے گیا تھا اور وہیں پھنس گیا ۔ سفارت خانہا ور سرکار نے بھی کافی مدد کی ۔ جدہ میں تقریبا ایک ہزار لوگ موجود ہیں ۔ سرکار تیزی سے لوگوں کو نکالنے کیلئے کام کررہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: