'لشکر خالصہ' کے ذریعہ ہندوستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں پاکستان، IB کا الرٹ
'لشکر خالصہ' کے ذریعہ ہندوستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں پاکستان، IB کا الرٹ ۔ فائل فوٹو ۔
Pakistan,ISI,Lashkar-e-Khalsa: ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ناپاک ارادے کا بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ انٹلی جینس بیورو نے بتایا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ایک نیا دہشت گرد گروپ بنایا ہے ، جس کا نام لشکر خالصہ رکھا گیا ہے ۔
نئی دہلی: دنیا بھر میں ہندوستان کا بڑھتا ہوا قد اور اس کی پہنچ پاکستان کو کبھی راست نہیں آتی ۔ پڑوسی ملک ہمیشہ کسی نہ کسی طرح سے ہندوستان میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بناتا رہتا ہے ۔ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ناپاک ارادے کا بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ انٹلی جینس بیورو نے بتایا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ایک نیا دہشت گرد گروپ بنایا ہے ، جس کا نام لشکر خالصہ رکھا گیا ہے ۔
آئی بی کی رپورٹ کے مطابق لشکر خالصہ دہشت گرد گروپ اس وقت سوشل میڈیا میں کافی ایکٹیو ہے اور وہ نوجوانوں کو ورغلاکر دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کیلئے راغب کر رہا ہے ۔ آئی بی نے اس سلسلہ میں دیگر خفیہ جانچ ایجنسیوں اور ریاستی پولیس کو بھی خبردار کیا ہے ۔
لشکر خالصہ دہشت گرد گروپ ہندوستان میں بدامنی پیدا کرنے کے مقصد سے لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم دہشت گردانہ سرگرمیوں کا منصوبہ بنانے کیلئے ایک نئی فیس بک آئی ڈی کے ذریعہ سے لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کررہا ہے ۔
یہ بھی سامنے آیا ہے کہ لشکر خالصہ نام کی یہ دہشت گرد تنظیم خاص طور پر جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے بھاری تعداد میں افغان شہریوں کی بھرتی کرسکتی ہے ۔ آئی بی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک پاکستانی خفیہ افسر مبینہ طور پر آزاد خالصتان کے نام سے کئی فیس بک پیجوں کو بھی مینیج کررہا ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ اس نئی تنظیم میں بڑی تعداد میں افغان دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے اور دہشت گرد تنظیم میں شامل نئے لوگوں کو ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔