ہندستان میں یہ جان لیوا بیماری پھیلانے کی سازش رچ رہا ہے پاکستان، سرحد پر ہائی الرٹ

اس بخار سے متاثر شخص کی باڈی سے خون آنے لگتا ہے اور کئی اہم حصے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ انفیکٹیڈ شخص کو نسوں میں درد کے ساتھ تیز بخار آتا ہے۔ اس کے علاوہ سر درد، چکر آنا ، روشنی سے چڑ چڑاہٹ ہونا اور آنکھوں سے پانی آنا اور جلن ہونے ہونے کی پریشانی سامنے آتی ہے۔ اس کے علاوہ روگی کو الٹی، گلے میں خراش اور پیٹھ میں درد کی بھی پریشانی ہوتی ہے۔ اس بخار میں ڈینگو کی طرح پلیٹلیٹس کاؤنٹ تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔

Sep 07, 2019 07:18 AM IST | Updated on: Sep 07, 2019 07:18 AM IST
ہندستان میں یہ جان لیوا بیماری پھیلانے کی سازش رچ رہا ہے پاکستان، سرحد پر ہائی الرٹ

تمام کوششیں ناکام ہونے کے باوجود پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ پاکستان اب جانوروں کا سہارا لینے ہندستان میں تباہی مچانے کی فراق میں ہے۔ اس کے مد نظر بی ایس ایف نے سرحد سکیورٹی بڑھادی ہے۔ دراندازوں کے ساتھ۔ساتھ پاکستانی جانوروں پر بھی سخت نظر رکھی جارہی ہے۔

دراصل اس وقت پاکستان میں پھیلا کانگو ہیمیریجک فیور اب ہندستان میں بھی پاؤں پسار سکتا ہے۔

اس کو دیکھتے ہوئے راجستھان حکومت نے بارڈر سے متصل تمام علاقوں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ جوانوں کو دشمن کے ساتھ۔ساتھ پاکستانی جانوروں پر بھی سخت نظر رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔ پاکستان کے جانوروں سے اس مرتبہ خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس خطرے کے مد نظر راجستھان حکومت نے سرحد سے متصل تمام علاقوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ وہاں کے ہیلتھ ڈپارٹمینٹ نے باڑمیر، جیسلمیر، بیکانیر، سری نگر اور جودھپور ہیلتھ ڈپارٹمینٹ کی ٹیموں کو بھیج دیا گیا ہے۔

Loading...

rajasthan, health alert, congo hemorrhagic fever, pakistan army, terrorist, राजस्‍थान, हेल्‍थ अलर्ट, कांगो हेमेरेजिक फीवर, पाकिस्‍तानी सेना, आतंकवादी کانگو ہیمیریجک فیور(بخار)۔

کانگو ہمیریجک فیور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وائرل انفیکشن سے متاثر 30 سے 80 فیصدی معاملوں میں مریض کی موت ہوجاتی ہے۔ یہ بیماری جانوروں میں ہائے جانے والے پیرا سائٹ 'ہمورل' کے ذریعے انسانوں میں پھیلتی ہے۔ کانگو فیور مغربی اور مشرقی افریقہ میں پائے جاتے ہیں۔ پسو کے ذریعے یہ بیماری جانوروں سے پھیلتی ہے۔