Congress میں شامل نہیں ہوں گے پرشانت کشور، سونیا گاندھی کے اس آفر کو ٹھکرایا
Congress میں شامل نہیں ہوں گے پرشانت کشور، سونیا گاندھی کے اس آفر کو ٹھکرایا
Prashant Kishor not join congress: آخر کار انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔ پرشانت کشور نے کانگریس میں شامل ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
نئی دہلی : آخر کار انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔ پرشانت کشور نے کانگریس میں شامل ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے خود ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ پرشانت کشور کے ساتھ کئی دور کی بات چیت اور پرزنٹیشن کے بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 2024 کے انتخابات کیلئے ایک بااختیار گروپ تشکیل دیا ہے۔ پرشانت کشور کو بھی اسی گروپ میں شامل ہونے اور ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ہم ان کی کوششوں اور پارٹی کو دی گئی تجاویز کا احترام کرتے ہیں ۔
رندیپ سنگھ سرجے والا کے بعد پرشانت کشور نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا : میں نے کانگریس میں شامل ہونے اور انتخابات کیلئے بااختیار گروپ کی ذمہ داری سنبھالنے کی کانگریس کی پیشکش کو عاجزی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری عاجزانہ رائے ہے کہ کانگریس پارٹی کو مجھ سے کہیں زیادہ ایک مضبوط قیادت اور اجتماعی قوت ارادی کی ضرورت ہے، جو تبدیلی کی اصلاحات کے ذریعہ پارٹی کی جڑوں میں گھس چکے ساختی مسائل کو دور کرسکے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ بحث چل رہی تھی کہ پرشانت کشور کانگریس میں شامل ہوں گے۔ حالانکہ اس حوالے سے ان کی جانب سے کبھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا ۔ دریں اثنا تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی پارٹی ٹی آر ایس کی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے ان کی کمپنی آئی پیک کے ساتھ ایک معاہدے ہوگیا ہے ۔
کانگریس اس وقت تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی اہم اپوزیشن پارٹی ہے۔ یعنی تلنگانہ میں پرشانت کشور کانگریس کے خلاف حکمت عملی تیار کریں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔