منی پور کی راجدھانی امپھال میں پھر تشدد، کئی مقامات پر آگ زنی، کرفیو نافذ، فوج طلب
منی پور کی راجدھانی امپھال میں پھر تشدد، کئی مقامات پر آگ زنی، کرفیو نافذ، فوج طلب ۔ فائل فوٹو ۔
Manipur Violence : منی پور کی راجدھانی امپھال میں ایک مرتبہ پھر تشدد بھڑکنے کی خبر ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق امپھال میں کئی جگہوں پر آگ زنی کی خبروں کے بعد کرفیو پھر سے لگا دیا گیا ہے .
امپھال : منی پور کی راجدھانی امپھال میں ایک مرتبہ پھر تشدد بھڑکنے کی خبر ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق امپھال میں کئی جگہوں پر آگ زنی کی خبروں کے بعد کرفیو پھر سے لگا دیا گیا ہے اور لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے ۔
موصولہ معلومات کے مطابق امپھال کے نیو چیکان علاقہ میں واقع ایک مقامی بازار میں جگہ کو لے کر میتئی اور کوکی کمیونٹی کے درمیان مار پیٹ ہوگئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو برادریوں کے درمیان جھڑپ کی شکل اختیار کرلی ۔ اس کے بعد کئی جہگوں پر آگ زنی کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ حالانکہ فی الحال اس تشدد میں کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے ۔
#WATCH | Abandoned houses set ablaze by miscreants in New Lambulane area in Imphal in Manipur. Security personnel on the spot. pic.twitter.com/zENI5nuMyM
خیال رہے کہ منی پور میں تقریبا تین ہفتے پہلے بھی میئتی اور کوکی برادریوں کے درمیان تشدد بھڑک گئی تھی۔ تب افواہوں اور غلط معلومات کے پھیلاو کو روکنے کیلئے انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں ۔ حالانکہ اس وجہ سے ریاست کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ وہ نہ تو آن لائن ذرائع سے پیسے بھیج پارہے تھے اور نہ ہی دیگر ضروری ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرپارہے تھے ۔
تشدد شروع ہونے کے بعد سے میئتی اور کوکی کمیونٹیز کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 70 سے زیادہ لوگوں کی جانیں تلف ہوگئی تھیں ۔ وہیں ریاست میں ضروری اشیا کو لانے والے ٹرکوں کی خاص سیکورٹی بندوبست کے درمیان آمدروفت جارہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ شمال مشرقی ریاست میں ضروری اشیا کی کوئی کمی نہ ہو ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔