مسجد کے بعد پہلی مرتبہ مدرسہ میں گئے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت، جانئے وہاں بچوں سے کیا پوچھا؟
مسجد کے بعد پہلی مرتبہ مدرسہ میں گئے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت، جانئے وہاں بچوں سے کیا پوچھا؟
Delhi News: آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت جمعرات کی صبح دہلی کے کے جی مارگ پر واقع مسجد پہنچے اور امام عمیر الیاسی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران بھاگوت کے ساتھ گوپال کرشن اور آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار بھی موجود تھے ۔
نئی دہلی : آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت جمعرات کی صبح دہلی کے کے جی مارگ پر واقع مسجد پہنچے اور آل انڈیا مسلم امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمیر الیاسی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران بھاگوت کے ساتھ گوپال کرشن اور آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار بھی موجود تھے ۔ تقریبا 40 منٹ تک ملاقات ہوئی ۔ دہلی میں مسجد میں میٹنگ کے بعد موہن بھاگوت مدرسہ میں بھی گئے ۔ یہاں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے آزاد مارکیٹ کے ایک مدرسہ میں بچوں سے ملاقات کی ۔ مدرسوں کی پڑھائی کے بارے میں بھی جانا ۔ موہن بھاگوت پہلی مرتبہ کسی مدرسہ میں اچانک پہنچے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ تجوید القرآن مدرسہ دہلی کے آزاد مارکیٹ میں واقع ہے ، جس میں 300 بچے پڑھتے ہیں ۔
موہن بھاگوت نے مسجد میں میٹنگ کے بعد کے جی مارگ میں واقع مسجد کے امام عمیر الیاسی کے والد جمیل الیاسی کے مزارت کی زیارت بھی کی ۔ آج جمیل الیاسی کی برسی بھی ہے ۔ زیارت کے بعد موہن بھاگوت نے امام کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور اس کے بعد موہن بھاگوت دہلی کی آزاد مارکیٹ کے مدرسہ تجوید القرآن بھی گئے ۔
اس پوری ملاقات اور مدرسہ میں گزارے وقت کو لے کر امام عمر الیاسی نے کہا کہ یہ ملاقات بھی میری نہیں ہوتی، مگر وہ آئے تھے ۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ موہن بھاگوت کا یہاں آنا یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمیں مل کر رہنا چاہئے ۔ ان کے یہاں آنے سے ایک اچھا پیغام جائے گا ۔ یہ محبت کا پیغام ہے ، موہن بھاگوت نے ہندو مسلمان کے ڈی این اے کو لے کر جو کہا وہ صحیح کہا ہے ۔ انہوں نے سب کو ایک کرنے کی بات کہی ہے ۔ ان کی ذمہ داری بھی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، ملک کا اتحاد برقرار رہے اور سب مل جل کر رہیں ۔
عمیر الیاسی نے اس کے بعد موہن بھاگوت کو لے کر مدرسہ میں گئے ۔ وہاں 300 بچوں کے ساتھ انہوں نے بات چیت کی ۔ بھاگوت کے وہاں جانے سے بچوں کو اور مدرسہ کے لوگوں کو اچھا لگا ۔ مدرسہ میں موہن بھاگوت کے جانے سے ملک میں ایک اچھا پیغام جائے گا ۔ موہن بھاگوت نے بچوں سے کہا کہ سب لوگ مل جل کر رہیں اور ہمارا ملک ترقی کررہا ہے ، اوپر جارہا ہے ، ہم سب اپنے ملک کی ترقی میں حصہ بنیں ۔ ہماری ان کی کوشش ہے کہ ملک کو آگے لے کر جائیں ۔ ہمارا اور ہر ہندوستانی کا مقصد ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔