مرد اور عورت کیلئے شادی کی یکساں عمر سے متعلق عرضی خارج، سپریم کورٹ نے کہی یہ بڑی بات
مرد اور عورت کیلئے شادی کی یکساں عمر سے متعلق عرضی خارج، سپریم کورٹ نے کہی یہ بڑی بات
Supreme Court on minimum marriage age: سپریم کورٹ نے پیر کو اس عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں مرد اور عورت دونوں کے لئے شادی کی کم از کم عمر 21 سال کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور کہا کہ یہ عمر طے کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو قانون بنانے کی ہدایت دینے جیسا ہوگا۔
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پیر کو اس عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں مرد اور عورت دونوں کے لئے شادی کی کم از کم عمر 21 سال کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور کہا کہ یہ عمر طے کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو قانون بنانے کی ہدایت دینے جیسا ہوگا۔ چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بینچ نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر غور نہیں کرے گی اور یہ معاملہ مقننہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے 20 فروری کے اپنے حکم کا حوالہ دیا جس میں اس نے ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے کی طرف سے دائر ایک اور دیگر پی آئی ایل کو خارج کر دیا تھا۔ اس عرضی میں مردوں اور عورتوں کے لئے شادی کی قانونی عمر میں برابری کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ مرکز کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ یہ قانون بنانے جیسا ہوگا... یہ مقننہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ایک شق کو ختم کرنے سے ایسی صورت حال پیدا ہو جائے گی جہاں خواتین کی شادی کیلئے کوئی کم از کم عمر نہیں ہو گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عدالت اس دلیل پر غور کرے گی تو یہ پارلیمنٹ کو کم از کم عمر مقرر کرنے کی ہدایت دینے کے مترادف ہوگا۔ بینچ نے کہا کہ ان کارروائیوں میں چیلنج مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر سے متعلق پرسنل لا کے بارے میں ہے۔ ہم نے 20 فروری 2023 کو اشونی اپادھیائے بمقابلہ یونین آف انڈیا کے اسی طرح کے ایک معاملہ میں فیصلہ کیا ہے… پاس ہونے والے حکم کے پیش نظر درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔
شاہدہ قریشی کی جانب سے دائر عرضی میں خواتین کی شادی کی قانونی عمر مردوں کے برابر 21 سال کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔