مغربی بنگال میں ریلیز ہوگی 'دی کیرالہ اسٹوری' فلم، سپریم کورٹ نے ہٹائی پابندی
مغربی بنگال میں ریلیز ہوگی 'دی کیرالہ اسٹوری' فلم، سپریم کورٹ نے ہٹائی پابندی ۔ تصویر : News18
The Kerala Story: سپریم کورٹ نے فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی کو ہٹا دیا ہے ۔ اب یہ فلم مغربی بنگال میں ریلیز ہوگی ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے بنگال میں 'دی کیرالہ اسٹوری' پر عائد پابندی کے معاملہ کی سماعت کی ۔
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی کو ہٹا دیا ہے ۔ اب یہ فلم مغربی بنگال میں ریلیز ہوگی ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے بنگال میں 'دی کیرالہ اسٹوری' پر عائد پابندی کے معاملہ کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مغربی بنگال کی حکومت سے کہا کہ طاقت کا استعمال تحمل سے کیا جانا چاہئے۔ فلم پر ایک ضلع خاص میں پابندی لگائی جاسکتی ہے، لیکن پوری ریاست میں نہیں! عوام کے جذبات کو کنٹرول کرنا سرکار کا خاص اختیار ہے، فلم پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ 20 مئی شام پانچ بجے تک ڈسکلیمر لگانا ہوگا کہ 32000 کی تعداد کسی پختہ ثبوت کی بنیاد پر نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت 18 جولائی کو ہوگی ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ ریاستی طاقت کا استعمال متناسب ہونا چاہئے، کسی بھی طرح کی عدم برداشت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، لیکن اظہار رائے کی آزادی کا بنیادی اختیار کسی کے بھی جذبات کے عوامی مظاہرے کی بنیاد پر مقرر نہیں کیا جاسکتا ۔ جذبات کے عوامی مظاہرے کو کنٹرول کرنا ہوگا، اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے تو اسے نہ دیکھیں۔ مغربی بنگال میں دی کیرالہ اسٹوری فلم پر پابندی لگانے کے معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ فلم کے ٹیزر، جس میں 32000 لڑکیوں کو نشانہ بنائے جانے والی بات تھی، اس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے بھی فلم پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا ۔ اس ہائی کورٹ نے آرڈر میں یہ بات بھی لکھی ہے ۔
مغربی بنگال سرکار کی طرف سے پیش ہوئے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کسی فلم کو دکھانے کا انتظام کرے ۔ کیسے وہ 13 لوگوں کی شکایت کی بنیاد پر فلم پر پابندی لگا سکتی ہے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ آپ لوگوں کی عدم برداشت کی بنیاد پر فلم پر پابندی لگانے لگے تو لوگ صرف کارٹون یا کھیل ہی دیکھ پائیں گے ۔ سپریم کورٹ نے پوچھا کہ جب پورے ملک میں فلم چل سکتی ہے تو مغربی بنگال میں کیا پریشانی ہے۔ اگر کسی ایک ضلع میں قانون و انتظام کی پریشانی ہے تو وہاں فلم پر پابندی لگائیے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔