اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Turkey Syria Earthquake: این ڈی آر ایف، میڈیکل ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ، زلزلہ سے تباہ ترکی کی مدد کیلئے ہندوستان نے بڑھایا ہاتھ

    Turkey Syria Earthquake: این ڈی آر ایف، میڈیکل ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ، زلزلہ سے تباہ ترکی کی مدد کیلئے ہندوستان نے بڑھایا ہاتھ۔ تصویر : AFP

    Turkey Syria Earthquake: این ڈی آر ایف، میڈیکل ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ، زلزلہ سے تباہ ترکی کی مدد کیلئے ہندوستان نے بڑھایا ہاتھ۔ تصویر : AFP

    Turkey Syria Earthquake: ترکی اور شام میں پیر کی صبح آئے بھیانک شدید زلزلے کی وجہ سے ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے میں اب تک تقریبا 1300 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس وقت بچاؤ اور راحت کا کام بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی د ہلی : ترکی اور شام میں پیر کی صبح آئے بھیانک شدید زلزلے کی وجہ سے ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے میں اب تک تقریبا 1300 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس وقت بچاؤ اور راحت کا کام بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں، سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ترکی اور شام کی مدد کیلئے ہندوستان نے بھی اب ہاتھ بڑھایا ہے ۔ وزیراعظم دفتر کی قیادت میں پیر کو ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ترکی کو امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک حکومت کے ساتھ مل کر امدادی سامان کے ساتھ این ڈی آر ایف اور طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

      خصوصی ریسکیو ٹیم میں تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ اور ضروری سامان کے ساتھ 100 اہلکاروں پر مشتمل این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں جانے کیلئے تیار ہیں۔ ادویات کے ساتھ تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی طبی ٹیمیں بھی روانہ ہوں گی۔

      بنگلورو میں ایک پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سبھی ترکی میں آئے تباہ کن زلزلہ دیکھ رہے ہیں۔ ترکی کے پاس کے ممالک میں نقصان کا خدشہ ہے۔ ہندوستان کے 140 کروڑ عوام کی ہمدردیاں سبھی زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

      روس نے بھی مدد کی پیشکش کی

      روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شام اور ترکی میں پیر کو آئے تباہ کن زلزلے کے بعد مدد کی پیشکش کی ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ روس کے قریبی تعلقات ہیں۔ وہاں روسی فوج کی مضبوط موجودگی ہے۔ نیز پوتن کے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: ترکی اور شام میں بیک وقت زلزلہ، 1999 کی تباہ کن یادیں تازہ، کیاہےسائنسی وجوہات، جانیےتفصیل


      یہ بھی پڑھئے: ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے، سینکڑوں افراد لقمہ اجل،راحت کاری کے کام جاری



      دوسری طرف جنوبی ترکی میں شدید زلزلے سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لئے ترکی کی وزارت دفاع نے فضائیہ کیلئے ایک فضائی کوریڈور بنایا ہے تاکہ امدادی ٹیموں کو جلد سے جلد پہنچایا جاسکے ۔ ترک فضائیہ نے اپنے طیاروں کو بھی طبی ٹیموں، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور ان کی گاڑیوں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کے لئے جمع کرلیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: