
ممبئی میں 4 منزلہ عمارت منہدم
ممبئی میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے منگل کو اچانک ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک 4 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ اس کے ملبے میں دب کر اب تک 14 لوگوں کی موت ہونے کی خبر ہے۔ وہیں ابھی بھی کئی لوگوں کے ملبے کے اندر دبے ہونے کا اندیشہ ہے اور کچھ کو نکال لیا گیا ہے۔ ایسے میں مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
فی الحال ، راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔ ابھی تک ایک بچہ سمیت 9 لوگوں کو ملبے سے محفوظ نکالا گیا ہے۔ انہیں علاج کیلئے جےجے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ممبئی حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ لوگوں کی موت کے بارے میں جان کر دکھی ہوں۔ متاثرہ اہل خانہ کیلئے میری ہمدردی ، اور زخمیوں کی صحت کیلئے دعا کرتا ہوں۔
Loading...Sad to hear about the loss of lives due to collapse of a building in Mumbai. My condolences to the bereaved families and wishing an early recovery to those injured. Rescue efforts are on and local authorities are doing their utmost to help affected people #PresidentKovind
— President of India (@rashtrapatibhvn) July 16, 2019
National Disaster Response Force (NDRF): Death toll rises to 14 in the Kesarbhai building collapse incident. https://t.co/weo5grCJWs
— ANI (@ANI) July 17, 2019
بتایا جارہا ہے کہ کل صبح 11 بج کر 40منٹ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ جب اچانک عمارت بھر بھرا کر نیچے آگری۔ عمارت گرنے کی وجہ مسلسل ہو رہی بارش کو ماناجارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹنڈیل اسٹریٹ میں واقع 'کیسربائی نام کی یہ عمارت تقریبا 80-100 سال پرانی بتائی جا رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس عمارت کو لیکر الرٹ بھی جاری کیا تھا۔