Coronavirus: دوسرے ملک سے آرہے لوگوں کو بغیر ٹیسٹ یوپی میں نہیں ملے گی انٹری! یوگی سرکار کا بڑا فیصلہ
دوسرے ملک سے آرہے لوگوں کو بغیر ٹیسٹ یوپی میں نہیں ملے گی انٹری! یوگی سرکار کا بڑا فیصلہ ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔
Coronavirus Cases in India: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہفتہ کو اتر پردیش حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے سبھی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہفتہ کو اتر پردیش حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے سبھی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اتر پردیش حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان میں ایک ہی دن میں 6155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے پازیٹیویٹی شرح 5.63 فیصد ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,47,51,259 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں انفیکشن سے مزید 11 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 954 ہو گئی ہے۔ ان میں کیرالہ میں انفیکشن سے ہونے والی اموات کے معاملات کو دوبارہ جوڑنے کے بعد مرنے والوں کی فہرست میں شامل کئے گئے دو معاملات شامل ہیں۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کل متاثرہ مریضوں کا 0.07 فیصد ہے۔ وہیں کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.74 فیصد ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ملک میں روزانہ انفیکشن کی شرح 5.63 فیصد ہے جبکہ ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 3.47 فیصد درج کی گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں انفیکشن کو مات دینے والے افراد کی کل تعداد 4,41,89,111 ہو گئی ہے، جب کہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق ہندوستان میں ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک اینٹی کووڈ 19 ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کو ایک جائزہ میٹنگ کی اور ریاستوں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور کورونا وائرس کے انتظام کیلئے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیں۔ مانڈویہ نے ریاستوں سے کہا کہ وہ انفیکشن کے زیادہ کیسز والی جگہوں کی نشاندہی کریں، جانچ میں اضافہ کریں اور بنیادی ڈھانچے کی تیاری کو یقینی بنائیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔