اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اترپردیش: اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت رد، ہیٹ اسپیچ کیس میں ہوئی تھی تین سال کی سزا

    اترپردیش: اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت رد، ہیٹ اسپیچ کیس میں ہوئی تھی تین سال کی سزا ۔ فائل فوٹو ۔

    اترپردیش: اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت رد، ہیٹ اسپیچ کیس میں ہوئی تھی تین سال کی سزا ۔ فائل فوٹو ۔

    Hate Speech Case : سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے رامپور اسمبلی سیٹ خالی اعلان کردی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں اسپیکر ستیش مہانا نے حکم جاری کردئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Lucknow | Rampur
    • Share this:
      نئی دہلی : سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے رامپور اسمبلی سیٹ خالی اعلان کردی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں اسپیکر ستیش مہانا نے حکم جاری کردئے ہیں ۔ عدالت کے حکم کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی سکریٹریٹ نے سیٹ خالی اعلان کرکے الیکشن کمیشن کو جانکاری بھیج دی ہے ۔ رامپور کی ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے 2019 کے ہیٹ اسپیچ معاملہ میں ایس پی کے ممبر اسمبلی اعظم خان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی ہے ۔ ساتھ ہی 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

      دراصل سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن کے دوران اعظم خان کے خلاف ہیٹ اسپیچ کا ایک معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ مبینہ طور پر اعظم نے رامپور کی ملک اسمبلی سیٹ میں ایک انتخابی تقریر کے دوران قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تبصرے کئے تھے ۔ انہوں نے اس وقت کے ڈی ایم، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا ۔

      بتادیں کہ عوامی نمائندوں کیلئے بنے قانون کے مطابق اگر کسی ممبر اسمبلی کو دو سال سے زیادہ کی سزا سنائی جاتی ہے تو پھر اس کی رکنیت چلی جاتی ہے ۔ اس سے پہلے ایودھیا کی گوسائی گنج اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کھبو تیواری کو اپنی اسمبلی کی رکنیت گنوانی پڑی تھی، کیونکہ کورٹ نے دو سال سے زیادہ کی سزا سنائی تھی ۔

      یہ بھی پڑھئے: پی ایچ ڈی کے طلبہ فرضی اشتہارات سے رہیں ہوشیار، یو جی سی نے جاری کیا اہم نوٹس


      یہ بھی پڑھئے: ترقی کے کاموں میں جموں و کشمیر آخر کیوں پچھڑ رہا؟ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہی یہ بات



      10 مرتبہ کے ممبر اسمبلی اور دو مرتبہ کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کے سیاسی کریئر پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ سزا سنائے جانے کے بعد اب اعظم خان الیکشن نہیں لڑ پائیں گے اور ان کی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوگئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: