உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Gyanvapi Masjid Case:۔ 14 مئی کو صبح آٹھ بجے شروع ہوگا مسجد کا سروے

    Gyanvapi Masjid Case:۔ 14 مئی کو صبح آٹھ بجے شروع ہوگا مسجد کا سروے

    Gyanvapi Masjid Case:۔ 14 مئی کو صبح آٹھ بجے شروع ہوگا مسجد کا سروے

    Gyanvapi Masjid Survey : گیان واپی مسجد معاملہ میں کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ایڈووکیٹ کمشنر اور وارانسی ڈی ایم کے درمیان طویل میٹنگ ہوئی ۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 14 مئی کو گیان واپی مسجد کا سروے صبح آٹھ بجے شروع کیا جائے گا ۔

    • Share this:
      وارانسی : گیان واپی مسجد معاملہ میں کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ایڈووکیٹ کمشنر اور وارانسی ڈی ایم کے درمیان طویل میٹنگ ہوئی ۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 14 مئی کو گیان واپی مسجد کا سروے صبح آٹھ بجے شروع کیا جائے گا ۔ اس کو لے کر جمعہ کو دونوں فریقوں کو نوٹس ریسیو کروایا جائے گا ۔

      وہیں اس سے پہلے عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم فریق نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور ان کے وکیل ابھے یادو نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ وہ لیگل نہیں مانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ عدالت نے ان کی دلیلوں کو پاس آن کردیا ۔ اب وہ آگے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں ۔ اب مانا جارہا ہے کہ مسلم فریق فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرسکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : GyanVapi Mosque پر عدالت کا فیصلہ: کورٹ کمشنر نہیں ہٹیں گے، 17مئی سے پہلے کرنا ہوگا سروے


      غور طلب ہے کہ وارانسی سول کورٹ نے ایڈووکیٹ کمشنر اجے مشرا کو ہٹانے کی مسلم فریق کی مانگ کو خارج کردیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے مشرا کے ساتھ وشال سنگھ کو بھی ایڈیشنل کورٹ کمشنر کے طور پر اٹیچ کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : Taj Maha کے کمرے کھلوانے کی عرضی پر ہائی کورٹ نےلگائی پھٹکار، ٹھیک تحقیق کےبعد ہی ڈالیںPIL


      کورٹ نے مسجد کے چپے چپے کی ویڈیو گرافی کرنے کے ساتھ ہی دونوں تہہ خانوں کو کھول کر اس کی بھی ویڈیو گرافی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ کورٹ نے اس دوران سخت لہجے میں کہا کہ تالا کھولو یا توڑو، لیکن ہر حال میں 17 مئی تک سروے کی رپورٹ کورٹ میں پیش کی جائے ۔

      خیال رہے کہ اس معاملہ میں وارانسی سول کورٹ نے بدھ کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور جمعرات کو سنایا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: