Uttarakhand میں لاگو ہوگا یونیفارم سول کوڈ، وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کیا بڑا اعلان، جانئے پوری تفصیل
Uttarakhand میں لاگو ہوگا یونیفارم سول کوڈ، وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کیا بڑا اعلان، جانئے پوری تفصیل ۔ تصویر : ANI
Uniform Civil Code in Uttarakhand: اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے حلف لینے کے ایک دن بعد جمعرات کو ایک بڑا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیفارم سول کوڈ پوری ریاست میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نئی دہلی : اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے حلف لینے کے ایک دن بعد جمعرات کو ایک بڑا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیفارم سول کوڈ پوری ریاست میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے جانکاری دی کہ ریاستی کابینہ نے اس فیصلہ پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ وزیرا علی نے بتایا کہ اب اس معاملہ پر بہت جلد ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی اور ریاست بھر میں یونیفارم سول کوڈ لاگو کیا جائے گا ۔ آپ کو بتادیں کہ ملک بھر میں اتراکھنڈ پہلی ایسی ریاست ہے جو یونیفارم سول کوڈ کو لاگو کرنے جارہی ہے ۔
آپ کو بتادیں کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی دھماکہ دار جیت کے بعد پشکر سنگھ دھامی کو قانون ساز کونسل کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا ۔ وزیر اعلی دھامی نے بدھ کو اپنے عہدہ کا حلف لیا تھا اور وزیر اعلی بنتے ہی انہوں نے عوام سے کیا اپنا سب سے بڑا وعدہ پورا کیا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں 70 سیٹوں پر جیت درج کی تھی ۔
We have decided to implement Uniform Civil Code in the state. The state cabinet unanimously approved that a committee (of experts) will be constituted at the earliest & it will implemented in the state. This will be the first state to do so: Uttarakhand CM Pushkar Singh Dhami pic.twitter.com/GJNAdk1XbF
اپنی ہر ریلی میں انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ریاست کے وزیر اعلی بنے تو سب سے پہلے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ لاگو ہوگا ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس اعلان سے پہلے وزیرا علی دھامی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے اور دوبارہ کام کرنے کا موقع دیا ہے ، اس کیلئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں یونیفارم سول کوڈ لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ عوام سے کئے سبھی وعدوں کو پورا کریں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔