اپنا ضلع منتخب کریں۔

    منی پور میں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو بڑا جھٹکا، بی جے پی میں شامل ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹر چلٹنلین ایمو

    کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی ڈی کورونگ تھانگ کے ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) میں شامل ہونے کے لئے پارٹی چھوڑنے کے مشکل سے پانچ دن بعد ہی ایمو بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

    کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی ڈی کورونگ تھانگ کے ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) میں شامل ہونے کے لئے پارٹی چھوڑنے کے مشکل سے پانچ دن بعد ہی ایمو بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

    کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی ڈی کورونگ تھانگ کے ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) میں شامل ہونے کے لئے پارٹی چھوڑنے کے مشکل سے پانچ دن بعد ہی ایمو بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

    • Share this:
      منی پور (Manipur) میں کانگریس (Congress) کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی ڈاکٹر چلٹن لین ایمو (Dr Chaltonlien Amo) اتوار کو بی جے پی (BJP) میں شامل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن (Election Commission) کی طرف سے ہفتہ کو منی پور سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کی تاریخوں کے اعلان کے ایک دن بعد کانگریس رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوئے۔ اسے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے لئے ایک بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

      چلٹن لین ایمو ٹپائی مکھ سیٹ سے موجودہ رکن اسمبلی ہیں اور منی پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے نائب صدر تھے۔ مرکزی وزیر محنت اور وزیر روزگار اور منی پور کے پارٹی انچارج بھوپیندر یادو، وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ اور بی جے پی منی پور صدر اے شاردا دیوی کی موجودگی میں امفال میں بی جے پی دفتر میں ڈالٹر چلٹن لین ایمو کی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وہیں منی پور پردیش کانگریس کمیٹی نے ایک حکم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تادیبی کارروائی کے تحت ڈاکٹر چلٹن لین ایمو فوری اثر سے پارٹی کے ابتدائی رکن کے طور پر ختم ہوگئے ہیں۔ سینئر رکن اسمبلی ڈاکٹر چلٹن لین ایمو نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔



      منی پور میں دو مرحلوں میں ہوگا اسمبلی الیکشن

      کانگریس کے سینئر لیڈراور رکن اسمبلی ڈی کورنگ تھانگ کے ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) میں شامل ہونے کے لئے پارٹی چھوڑنے کے مشکل سے پانچ دن بعد ہی چلٹن لین ایمو بی جے پی میں شامل ہوئے۔ منی پور میں دو مرحلوں میں 27 فروری اور تین مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 38 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی اور باقی 22 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ منی پور میں کل 60 سیٹیں ہیں۔ منی پور کے چیف الیکشن افسر (سی ای او) راجیش اگروال نے کہا کہ الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگئی ہے۔ پانچ جنوری کو شائع آخری ووٹر لسٹ کے مطابق، ریاست میں 9,85,199 مرد رائے دہندگان، 10,49,639 خواتین رائے دہندگان، 208 ٹرانسجینڈر اور 14,565 معذور لوگ شامل ہیں۔ ریاست میں کل ووٹنگ مراکز کی تعداد 2,959 ہے۔

      سال 2017 میں ایک مرحلے میں ہوئی تھی ووٹنگ

      سال 2017 میں ہوئے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ایک مرحلے میں ہوئی تھی۔ تب کانگریس کو 28 ، سیٹیں، بی جے پی کو 21، ایف پی ایف کو 4، این پی پی کو 4، ایل جے پی ترنمول کانگریس کو ایک ایک اور آزاد امیدوار کو ایک سیٹ ملی تھی۔ الیکشن کے بعد بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد کی حکومت بنی، جس میں این پی ایف، این پی پی ار ایل جی پی اتحادی کردار میں آئے۔ اسمبلی میں اس وقت بی جے پی کے 28، کانگریس کے 15، این پی پی کے چار، این پی ایف کے چار، ترنمول کانگریس کا ایک اور ایک آزاد رکن اسمبلی ہے۔ 7 اسمبلی سیٹیں ابھی خالی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: