உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہیرا کاروباری نیرو مودی کو بڑا جھٹکا ! عدالت نے ضبط کرلیا پورا خزانہ ، اب سرکار کا ہوگا قبضہ

    ہیرا کاروباری نیرو مودی کو بڑا جھٹکا ! عدالت نے ضبط کرلیا پورا خزانہ ، اب سرکار کا ہوگا قبضہ

    ہیرا کاروباری نیرو مودی کو بڑا جھٹکا ! عدالت نے ضبط کرلیا پورا خزانہ ، اب سرکار کا ہوگا قبضہ

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیرو مودی کو مفرور اعلان کیا جاچکا ہے ۔ لہذا نیا بھگوڑا اقتصادی مجرم قانون اس کی سبھی جائیداد کو ضبط کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔

    • Share this:
      پنجاب نیشنل بینک میں 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے گھوٹالہ کے اہم ملزم مفرور ہیرا کاروباری نیرو مودی  (Nirav Modi) کو عدالت نے بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ عدالت نے اس کی سبھی جائیداد کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس پر منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ چل رہا تھا ۔ آج پی ایم ایل اے عدالت  (PMLA Court)  نے حکم دیا کہ نیرو مودی کی سبھی جائیداد ضبط کرلی جائیں ۔ اس حکم کے بعد اب نیرو مودی کی سبھی جائیداد پر حکومت ہند (Indian Government) کا قبضہ ہوگا ۔

      عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیرو مودی کو مفرور اعلان کیا جاچکا ہے ۔ لہذا نیا بھگوڑا اقتصادی مجرم قانون اس کی سبھی جائیداد کو ضبط کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ اس کے بعد عدالت نے اس کی سبھی جائیداد کو ضبط کرنے کا حکم دیدیا ۔ اس سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی نیرو مودی کی جائیداد کو ضبط کرنے کی کارروائی کرچکا ہے ۔

      وہیں مارچ 2020 میں ہوئی اس کی جائیداد کی نیلامی سے 51 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے ۔ ان جائیداد کو ای ڈی نے ہی ضبط کیا تھا ۔ مفرور کاروباری نیرو مودی کی نیلام کی گئی املاک میں رائلس رائس کار ، ایم ایف حسین اور امرتا شیر گل کی پیٹنگ اور ڈیزائنر ہینڈ بیگ شامل تھے ۔

      اس سے پہلے سیفرن آرٹ نے نیرو مودی کے مالکانہ حق والی کچھ تخیلقات کی مارچ 2019 میں نیلامی کی تھی اور اس سے 55 کروڑ روپے اکٹھا کئے تھے ۔ نیرو مودی پر پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ تقریبا 14 ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے ۔ نیرو مودی ملک سے فرار ہے اور اس وقت لندن کی ایک جیل میں قید ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: