Big Breaking: ایودھیا میں یوم جمہوریہ سے پہلے بڑی دہشت گردانہ سازش، ریل حادثہ کرانے کا منصوبہ ناکام

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات (Uttar Pradesh Assembly Election 2022) سے پہلے ایودھیا (Ayodhaya News) میں ایک بڑی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ یہاں ایودھیا میں ریل پُل پر سلیپر اور ٹریک کو جوڑنے والے نٹ بولٹ غائب ملے ہیں۔ یہ ریل پُل رانوپالی ریلوے کراسنگ اور بڑی بوا ریلوے کراسنگ کے درمیان جالپا نالے پر بنا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ یوم جمہوریہ (Republic Day 2022) سے ٹھیک پہلے بڑا ریل حادثہ (Train Accident) کرانے کی دہشت گردانہ سازش ہوسکتی ہے۔

  • Share this:
    ایودھیا: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات (Uttar Pradesh Assembly Election 2022) سے پہلے ایودھیا (Ayodhaya News) میں ایک بڑی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ یہاں ایودھیا میں ریل پُل پر سلیپر اور ٹریک کو جوڑنے والے نٹ بولٹ غائب ملے ہیں۔ یہ ریل پُل رانوپالی ریلوے کراسنگ اور بڑی بوا ریلوے کراسنگ کے درمیان جالپا نالے پر بنا ہے اور مانا جارہا ہے کہ یوم جمہوریہ (Republic Day 2022) سے ٹھیک پہلے بڑا ریل حادثہ (Train Accident) کرانے کی دہشت گردانہ سازش ہوسکتی ہے۔ اس سے متعلق ریلوے کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    اس معاملے میں ڈی آرایم سطح پر جانچ بٹھا دی گئی ہے، جس کے بعد ریلوے افسران نے جائے حادثہ پر جانچ کی۔ ان کے مطابق، انہیں خدشہ ہے کہ شرارتی عناصر یا کسی بڑی دہشت گردانہ سازش کے تحت یہاں نٹ بولٹ کو کھولا گیا۔ وہیں 26 جنوری کو دیکھتے ہوئے ریلوے اس معاملے کو بے حد حساس طریقے سے لے رہا ہے۔

    اس معاملے میں آر پی ایف اور انجینئر کی مشترکہ ٹیم نے اپنی رپورٹ ڈی آر ایس دفتر کو سونپ دی ہے۔ آر پی ایف نے ہی نٹ بولٹ غائب ہونے کی اطلاع ایودھیا کوتوالی پولیس کو دی تھی۔ وہیں مشترکہ ٹیم نے رپورٹ میں محتاط نگرانی رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: