ہوم » نیوز » وطن نامہ

بہار: پرچم کشائی کے دوران دولوگوں کی کرنٹ لگنے سے موت ، چارزخمی

بہار کے گوپال گنج ضلع میں آج پرچم کشائی کے دوران بجلی کی زد میں آنے سے دولوگوںکی موت ہوگئی اور دیگر چار زخمی ہوگئے

  • UNI
  • Last Updated: Jan 26, 2019 10:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار: پرچم کشائی کے دوران دولوگوں کی کرنٹ لگنے سے موت ، چارزخمی
یوروپین پارلیمنٹ کو ہندوستان نے جواب دیا ہے۔

بہار کے گوپال گنج ضلع میں آج پرچم کشائی کے دوران بجلی کی زد میں آنے سے دولوگوںکی موت ہوگئی اور دیگر چار زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے برولی تھانہ علاقہ کے بڑھیا گاﺅں واقع پرائیوٹ اسکول احاطہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی جارہی تھی ۔ اسی دوران جیسے ہی لوہے کی پائپ کو اوپرکیاگیا تبھی گیارہ ہزار ہائی ولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آگیا ۔


اس حادثہ میں05 لوگ جھلس گئے ۔ متاثرین کو فوراً برولی پرائمری ہیلتھ مرکزمیں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں گوپال گنج صدر اسپتال لے جایا جارہا تھا تبھی راستے میں ایک کی موت ہوگئی ۔ متوفی کی شناخت برولی تھانہ کے بنکٹ گاﺅں باشندہ مناکمار (30) کے طور پر کی گئی ہے ۔

ایک دوسرے حادثہ میں ضلع کے بیکنٹھ پور تھانہ علاقہ میں پی ایچ ای ڈی محکمہ میں پرچم کشائی کے دوران ترنگا لگا کھمبا بجلی کے تار کے رابطے میں آگیا ۔ اس حادثہ میں ضلع کے محمد پور تھانہ علاقہ کے بہدورا گاﺅں باشندہ شیو کمار سنگھ کے بیٹے مدن سنگھ (40) کی موت ہوگئی ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیاہے ۔


 
First published: Jan 26, 2019 09:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading