உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار کے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے تیجسوی یادو سونپا استعفیٰ، جانیں بڑی وجہ

    بہار کے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے دیا استعفیٰ

    بہار کے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے دیا استعفیٰ

    Bihar Minister Sudhakar Singh Resignation: بہار حکومت کے وزیر زراعت اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ نے وزیر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Patna, India
    • Share this:
      پٹنہ: بڑی خبر بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ہے، جہاں بہار حکومت کے وزیر زراعت اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ نے وزیر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بہار کی سیاست میں اپنے بیانات سے متعلق سرخیوں میں رہنے والے سدھاکر سنگھ نے اپنا استعفیٰ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو سونپا ہے۔

      واضح رہے کہ وزیر زراعت سدھاکر سنگھ بہار آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ کے بیٹے ہیں۔ وہ نتیش کمار کی قیادت میں بنی حکومت میں وزیر زراعت بنائے گئے تھے۔ سدھاکر سنگھ کے وزیر عہدے سے استعفیٰ دیئے جانے کی تصدیق ان کے والد اور آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کی ہے۔

      سدھاکر سنگھ عظیم اتحاد کی حکومت میں آرجے ڈی کوٹے سے وزیر بنے تھے۔
      سدھاکر سنگھ عظیم اتحاد کی حکومت میں آرجے ڈی کوٹے سے وزیر بنے تھے۔


      معلوم ہو کہ سدھاکر سنگھ عظیم اتحاد کی حکومت میں آرجے ڈی کوٹے سے وزیر بنے تھے۔ سدھاکر سنگھ نے بدعنوانی سے متعلق اپنی ہی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔ سدھاکر سنگھ نے کھلے اسٹیج سے بہار حکومت کے محکمہ زراعت کے افسران کو چور اور خود کو ان کا سردار کہا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد خوب ہنگامہ ہوا تھا۔

      کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ اس بات سے متعلق جب ان کو ٹوکا گیا تھا تو اس پر سدھاکر سنگھ کابینہ کی میٹنگ سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ سدھاکر سنگھ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے زرعی روڈ میپ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: