ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار اسمبلی انتخاب 2020: سیاسی پارٹیوں کی تیاری شباب پر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خود سنبھالی کمان

بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کا پرچم لہرانے کی تمام ترکوششوں میں مصروف این ڈی اے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے چہروں سے لوگوں کا دل جیتنا چاہتی ہے۔ پٹنہ کے سڑکوں پر پوسٹر لگایا گیا ہے، جس میں پہلی بار وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصویر لگائی گئی ہے۔

  • Share this:
بہار اسمبلی انتخاب 2020: سیاسی پارٹیوں کی تیاری شباب پر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خود سنبھالی کمان
بہار اسمبلی انتخاب 2020: سیاسی پارٹیوں کی تیاری شباب پر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خود سنبھالی کمان

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کا پرچم لہرانے کی تمام ترکوششوں میں مصروف این ڈی اے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے چہروں سے لوگوں کا دل جیتنا چاہتی ہے۔ پٹنہ کے سڑکوں پر پوسٹر لگایا گیا ہے، جس میں پہلی بار وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصویر لگائی گئی ہے۔ بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی کرشمائی شخصیت سے انتخابی کشتی کا ڈور سنبھال رہی ہے۔ وہیں نتیش کمار کے چہرے اور شبیہ کو بہتر بتا کر جے ڈی یو بھی انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری میں ہے۔ حالانکہ بی جے پی اور جے ڈی یو نے واضح کردیا ہے کہ این ڈی اے نتیش کمار کے قیادت میں انتخاب لڑے گا۔


دوسری جانب نتیش کمار نے انتخاب کی کمان خود سنبھالی ہے۔ آج جے ڈی یو دفتر پہنچ کر پارٹی کےکارکنوں سے نتیش کمار نے ملاقات کی اور لیڈروں سے فیڈ بیک لیا۔ واضح رہے کہ کورونا اور لاک ڈاؤن میں صوبہ کا سیاسی منظر نامہ بدل گیا ہے۔ باہرسے بہار لوٹے مزدوروں کا مسئلہ اپنی جگہ ہے۔ وہیں بے روزگاری کے معاملہ پر اپوزیشن روزانہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ دوسری جانب سیلاب نے بھی مختلف اضلاع کا سیاسی ماحول بدل دیا ہے۔ وہیں کورونا کی مدت کار میں صوبہ کے اسپتالوں میں انتظام کے نام پرخانہ پری سے بھی لوگوں میں ناراضگی دیکھی گئی ہے۔


بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کا جنھڈا گاڑنے کی تمام ترکوششوں میں مصروف این ڈی اے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے چہروں سے لوگوں کا دل جیتنا چاہتی ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کا جنھڈا گاڑنے کی تمام ترکوششوں میں مصروف این ڈی اے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے چہروں سے لوگوں کا دل جیتنا چاہتی ہے۔


وہیں دوسری طرف حکومت کی مدد، کسانوں اور سیلاب متاثرین کو دئے گئے معاوضہ سے حکومت نے لوگوں کو مطمئین کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کی جانب سے حال میں بہار کو ملا مختلف سوغات بھی بحث کا مدعہ بنا ہے۔ ایسے میں نتیش کمار ترقی و فلاح کا نعرہ لگا کر سیاسی کشتی کو ساحل تک پہنچانے کی  کوشش کررہے ہیں اور خاص بات یہ ہیکہ اس بار انتخابی مہم کو نتیش کمار نے خود اپنے ہاتھوں میں لیا ہے۔ سوشاسن اور سب کا ساتھ سب کا ویکاس کا نعرہ لگا کر سماج کے ہر طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جےڈی یو نے اپنے کارکنوں کو ترقیاتی اسکیم اور حکومت کی کارکردگی سے لوگوں کو واقف کرانے کی اپیل کی ہے۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کی وزیر اعلیٰ کی کوششیں کتنا رنگ لاتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 22, 2020 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading