ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار اسمبلی انتخابات 2020: پورنیہ میں اوپیندر کشواہا کی پارٹی کے امیدوار پر زبردست فائرنگ، دفتر میں چھپ کربچائی جان

Bihar Election 2020: بہار میں امیدوار پر حملے کا یہ تیسرا حادثہ ہے۔ اس سے پہلے شیوہر میں جہاں ایک امیدوار کا گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا، وہیں گیا میں پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی کے امیدوار پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔

  • Share this:
بہار اسمبلی انتخابات 2020: پورنیہ میں اوپیندر کشواہا کی پارٹی کے امیدوار پر زبردست فائرنگ، دفتر میں چھپ کربچائی جان
بہار اسمبلی انتخابات 2020: پورنیہ میں اوپیندر کشواہا کی پارٹی کے امیدوار پر زبردست فائرنگ، دفتر میں چھپ کربچائی جان

پورنیہ: بہار میں ہو رہے اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Election 2020) کے درمیان ایک بار پھر سے امیدوار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ حادثہ بہارکے پورنیہ (Purnia) ضلع کا ہے، جہاں اوپیندر کشواہا کی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (RLSP) کے امیدوارکو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔ پورنیہ میں دیر رات آر ایل ایس پی کے ضلع دفتر پر فائرنگ کا یہ حادثہ ہوا ہے۔


آر ایل ایس پی کے ضلع صدر اور دھمداہا کے آرایل ایس پی امیدوار رمیش کشواہا اس گولی باری میں بال بال بچ گئے۔ حادثہ ضلع کے مدھوبنی اوپی کے مہتہ چوک کے پاس واقع آر ایل ایس پی کے ضلع دفتر میں ہوا ہے۔ دفتر کے دیوار اور دروازے پر ابھی بھی گولیوں کے نشان ہیں۔ پولیس نے جائے حادثہ سے دو کھوکھا بھی برآمد کیا ہے۔ رمیش کشواہا نےکہا کہ میرگنج کی طرف سے انتخابی تشہیر کرکے وہ پورنیہ لوٹ رہے تھے، تبھی بائیک سوار ان کا پیچھا کر رہے تھے۔ دفتر پہنچنے کے بعد نقاب پوش دو بائیک سواروں نے ان کے اوپر دو گولی چلائی۔


گولی دیوار اور دروازے پرلگی ہے۔ وہ لوگ چھپ گئے، جس کی وجہ سے بال بال بچ گئے۔ اس کی اطلاع انہوں نے فوراً مدھوبنی اوپی پولیس کو دی۔ مدھوبنی اوپی انچارج شیلش پانڈے اور ایس ڈی پی او صدر آنند پانڈے موقع پر پہنچے اور جائے حادثہ سے دو کھوکھا برآمد کیا ہے۔ رمیش کشواہا نے بتایا کہ ان کے اوپر تین دن پہلے بھی حملہ ہوا تھا۔ انہوں نے سیکورٹی کے لئے بھی درخواست دی تھی۔ ان کی مقبولیت سے اپوزیشن جماعتیں گھبرا گئی ہیں اور ان پر حملہ کروا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرایا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بہار کے ہی شیوہر ضلع میں ایک امیدوارکا گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا، جبکہ گیا میں بھی پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی کے امیدوار پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ بہار میں دوسرے فیز کی ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی جبکہ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 نومبر کو ہونی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 01, 2020 09:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading