ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار اسمبلی انتخابات: الیکشن کے دن ہی امیدوارکی کورونا سے موت، پٹنہ ایمس میں تھے بھرتی

Bihar Election 2020: کورونا سے موت کا شکار ہوئے آزاد امیدوار نیرج کمار جھا گزشتہ 10 دنوں سے کورونا سے متاثر تھے اور علاج کے لئے پٹنہ ایمس میں داخل تھے۔

  • Share this:
بہار اسمبلی انتخابات: الیکشن کے دن ہی امیدوارکی کورونا سے موت، پٹنہ ایمس میں تھے بھرتی
بہار اسمبلی انتخابات: الیکشن کے دن ہی امیدوارکی کورونا سے موت، پٹنہ ایمس میں تھے بھرتی

مدھوبنی: بہار میں جاری اسمبلی انتخابات 2020 (Bihar Election 2020) کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان ایک امیدوار کی موت کی خبر ہے۔ معاملہ مدھوبنی (Madhubani) کا ہے، جہاں کے بینی پٹی اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار نیرج کمار جھا کی موت ہوگئی۔ ان کی موت کی وجہ کورونا وائرس بنی ہے۔


اطلاعات کے مطابق، آزاد امیدوار نیرج کمار جھا گزشتہ 10 دنوں سے کورونا سے متاثر تھے اور علاج کےلئے پٹنہ ایمس میں بھرتی تھے۔ ہفتہ کو علاج کے دوران ہی ان کی موت ہوگئی۔ اسے اتفاق کہیں گے کہ جس دن ان کی موت کی خبر آئی ہے، اسی دن ان کے اسمبلی حلقہ یعنی بینی پٹی حلقہ، جو مدھوبنی ضلع میں واقع ہے۔ وہاں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


اسی دوران وہاں تعینات مرکزی ریزرو پولیس کے جوانوں کے ذریعہ چار راونڈ فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس نے اس دوران کارروائی کرتے ہوئے چار لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی وشال شرما بھی موقع پر پہنچے۔ ایس پی نے کہا کہ بوتھ پر ووٹنگ کے دوران کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ان کے وردی کو پھاڑنے کی کوشش کی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 07, 2020 03:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading