ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election 2020: وزیر اعظم مودی نےکہا- اپوزیشن پلٹنا چاہتا ہےکشمیر میں 370 کا فیصلہ، ملک پیچھے نہیں ہٹےگا

وزیراعظم مودی نے ساسا رام کی ریلی میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بہار کی ترقی کی ہر اسکیم کو اٹکانے اورلٹکانے والے یہ لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے15سال کے اقتدار میں مسلسل بہارکو لوٹا۔ آپ نے بہت اعتماد کے ساتھ اقتدار سونپی تھی، لیکن انہوں نے اقتدار کو اپنی تیجوری (خزانہ) بھرنے کا ذریعہ بنا لیا۔

  • Share this:
Bihar Election 2020: وزیر اعظم مودی نےکہا- اپوزیشن پلٹنا چاہتا ہےکشمیر میں 370 کا فیصلہ، ملک پیچھے نہیں ہٹےگا
وزیر اعظم مودی نےکہا- اپوزیشن پلٹنا چاہتا ہےکشمیر میں 370 کا فیصلہ، ملک پیچھے نہیں ہٹےگا

نئی دہلی/ پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 (Bihar Election 2020) کے لئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 28 اکتوبر کو ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) اور راشٹریہ جنتا دل کی قیادت والی عظیم اتحاد نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اسی ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی الگ الگ مقامات پر ریلی ہے۔ ایک طرف جہاں وزیر اعظم نریندر مودی تین ریلیاں کررہے ہیں اور این ڈی اے امیدواروں کو جتانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے آرجے ڈی اور کانگریس پر سخت حملہ کیا ہے۔




وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بہار کی ترقی کی ہر اسکیم کو اٹکانے اور لٹکانے والے یہ لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے 15 سال کے اقتدار میں مسلسل بہار کو لوٹا۔ آپ نے بہت اعتماد کے ساتھ اقتدار سونپی تھی، لیکن انہوں نے اقتدار کو اپنی تیجوری (خزانہ) بھرنے کا ذریعہ بنا لیا، جب بہار کے لوگوں نے انہیں اقتدار سے بے دخل کردیا تو  نتیش کمار کو موقع دیا تو یہ بوکھلا گئے۔ اس کے بعد 10 سال تک ان لوگوں نے یوپی اے کی حکومت میں رہتے ہوئے بہار پر، بہار کے لوگوں پر اپنا غصہ نکالا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل -370 ہٹنے کا انتظار ملک برسوں سے کر رہا تھا یا نیہں۔ یہ فیصلہ ہم نےلیا، این ڈی اے کی حکومت نےلیا، لیکن آج یہ لوگ اس فیصلے کو پلٹنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ اقتدار میں آئے تو آرٹیکل -370 پھر نافذ کردیں گے۔ ان لوگوں کو آپ کی ضرورت سے کبھی سروکار نہیں رہا۔ ان کی توجہ اپنے مفادات پر اور اپنی تیجوری پر رہی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ بھوجپور سمیت پورے بہار میں طویل وقت تک بجلی، سڑک، پانی جیسی بنیادی سہولیات کی ترقی نہیں ہو پائی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں بہار کی سرزمین سے ان لوگوں کو ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ جس کی بھی مدد لے لیں، ملک اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہندوستان اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 23, 2020 12:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading