Bihar Exit Poll Results 2020 : پھر سے نتیش یا اب کی بار تیجسوی سرکار؟ تھوڑی دیر میں آئیں گے ایگزٹ پول کے نتائج
پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں اور دوسرے مرحلہ میں 94 سیٹوں پر ووٹنگ بالترتیب 28 اکتوبر اور تین نومبر کو ہوچکی ہے اور تیسرے مرحلہ کی 78 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہوئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 07, 2020 06:21 PM IST

پھر سے نتیش یا اب کی بار تیجسوی سرکار؟ تھوڑی دیر میں آئیں گے ایگزٹ پول کے نتائج
بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں 15 اضلاع کی 78 سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔ تیسرے مرحلہ میں 78 سیٹوں پر 1204 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا ۔ اعداد و شمار کے مطابق شام پانچ بجے تک 48 فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے ۔ ووٹنگ عمل ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولس سامنے آئیں گے ۔ بہار میں کس کی حکومت بن سکتی ہے اس پر ٹوڈیز چانکیہ ایگزٹ پول تھوڑی ہی دیر میں سامنے آئے گا ۔
صحیح تجزیہ کیلئے مشہور ٹوڈیز چانکیہ ایگزٹ پول کے ذریعہ آپ انداز لگا سکتے ہیں کہ اس مرتبہ بہار کے عوام کس پر بھروسہ کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی کون سی پارٹی بہار کے اقتدار پر اس مرتبہ قابض ہوگی ۔ حالانکہ ایگزٹ پول بہار اسمبلی انتخابات کے صحیح نتائج نہیں ہوں گے ۔ بہار میں کس کو اکثریت ملے گی ، کون سی پارٹی حکومت بنائے گی ، اس کا پتہ 10 نومبر کو ہی چلے گا ۔
مودی نتیش کی لہر چلے گی یا پھر نوجوان تیجسوی یادو کی محنت رنگ لائے گی یا پھر چراغ پاسوان ایکس فیکٹر ثابت ہوں گے ، کیسے رہیں گے بہار انتخابات کے نتائج ، حالانکہ ہم یہ واضح کردیں کہ ایگزٹ پولس پیشگی اندازوں پر مبنی ہوتے ہیں اور اس کے نتائج پوری طرح سے صحیح ثابت ہوں گے ، ایسا قطعی نہیں ہے ۔ کئی مرتبہ ایگزٹ پولس صحیح بھی ہوتے ہیں اور کئی مرتبہ غلط بھی ثابت ہوتے ہیں ۔
What the EVM's could reveal on November 10th.
We tell you TONIGHT in our Big Poll of Exit Polls.
Watch the best coverage across the News18 Network.#BattleforBihar pic.twitter.com/BFFQwBBfVm
— CNNNews18 (@CNNnews18) November 7, 2020
بتادیں کہ بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہوتے ہی سبھی 243 سیٹوں پر ووٹنگ پوری ہوجائے گی ۔ پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں اور دوسرے مرحلہ میں 94 سیٹوں پر ووٹنگ بالترتیب 28 اکتوبر اور تین نومبر کو ہوچکی ہے اور تیسرے مرحلہ کی 78 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہوئی ہے۔