ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election Result: آرجے ڈی نے 119 امیدواروں کی فہرست جاری کرکے کیا جیت کا دعویٰ- الیکشن کمیشن سے ملے گا وفد

Bihar Assembly Election Results 2020: بہار الیکشن میں این ڈی اے ایک بار پھر سے اقتدار میں واپسی کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس درمیان اہم اپوزیشن جماعت آر جے ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 119 امیدواروں کی جیت ہوئی تھی، لیکن انہیں ہارا ہوا بتا دیا گیا۔

  • Share this:
Bihar Election Result: آرجے ڈی نے 119 امیدواروں کی فہرست جاری کرکے کیا جیت کا دعویٰ- الیکشن کمیشن سے ملے گا وفد
آرجے ڈی نے 119 امیدواروں کی فہرست جاری کرکے کیا جیت کا دعویٰ- الیکشن کمیشن سے ملے گا وفد

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات نتائج میں عظیم اتحاد کی سب سے اہم جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے 119 امیدواروں کی فہرست جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ان سیٹوں پر ان کے امیدوار جیت رہے ہیں، لیکن ڈی ایم سرٹیفکیٹ نہیں دے رہے ہیں۔ آر جے ڈی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ’یہ ان 119 سیٹوں کی فہرست ہے، جہاں گنتی مکمل ہونے کے بعد عظیم اتحاد کے امیدوار جیت چکے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے انہیں جیت کی مبارکباد دی، لیکن اب سرٹیفکیٹ نہیں دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ ہار گئے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی انہیں جیتا ہوا دکھایا گیا۔ جمہوریت میں ایسی لوٹ نہیں چلے گی۔


آرجے ڈی نے موجودہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’119 سیٹ جیتنے کے بعد ٹی وی پر 109 دکھایا جارہا ہے۔ نتیش کمار سبھی افسران کو فون کرکے دھاندلی کروا رہے ہیں۔ فائنل رزلٹ آنے اور مبارکباد دینے کے بعد اب افسر اچانک کہہ رہے ہیں کہ آپ ہار گئے ہیں۔




فی الحال این ڈی اے 116 سیٹیں جیت چکی ہے۔ اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر منوج جھا نے کہا تھا کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی آدھی روک دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ جی بار بار آراو کو فون کر رہے ہیں۔ آر جے ڈی کی طرف سے یہ الزام لگائے جارہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ ووٹوں کی گنتی کو متاثر کر رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی میں دھاندھلی کا الزام لگاتے ہوئے آر جے ڈی کا ایک وفد الیکشن کمیشن سے ملا۔ منوج جھا نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ کمیشن نے ہم سے کہا ہے کہ جہاں بھی ہمارا دعویٰ ہے، وہاں کمیشن پھر سے ووٹوں کی گنتی کرا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 7 نومبر کو ووٹنگ کے بعد سامنے آئے ایگزٹ پول میں عظیم اتحاد کو زبردست جیت ملتی ہوئی نظر آرہی تھی۔ تاہم منگل کو ووٹنگ کے دن ابتدائی رجحانات اور نتائج میں پاسا پلٹ گیا اور این ڈی اے کو مسلسل سبقت ملتی گئی، جس کے بعد آر جے ڈی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرکے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 10:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading