ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بہار اسمبلی انتخابات: اکیلے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد ایل جے پی کا دعویٰ- بی جے پی کے ساتھ مل کر بنائیں گے حکومت

Bihar Assembly Election 2020: بہار اسمبلی انتخابات میں لوک جن شکتی پارٹی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل جے پی نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ جے ڈی یو کے ساتھ نظریاتی اختلاف کے سبب لیا ہے۔

  • Share this:
بہار اسمبلی انتخابات: اکیلے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد ایل جے پی کا دعویٰ- بی جے پی کے ساتھ مل کر بنائیں گے حکومت
بہار اسمبلی انتخابات: اکیلے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد ایل جے پی کا دعویٰ- بی جے پی کے ساتھ مل کر بنائیں گے حکومت

نئی دہلی: ملک میں برسر اقتدار قومی جمہوری اتحاد (National Democratic Alliance) کی اتحادی جماعت لوک جن شکتی پارٹی (Lok Janshakti Party) نے بہار (Bihar) میں این ڈی اے کے تحت جنتا دل یونائیٹیڈ (Janta Dal United) کے ساتھ الیکشن نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے اس فیصلے کے سبب نظریاتی اختلافات بتایا ہے۔ اس فیصلے کے بعد لوک جن شکتی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری عبدالخالق نے کہا کہ قومی سطح پر اور لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی، لوک جن شکتی پارٹی کا مضبوط اتحاد ہے۔ ریاستی سطح پر اور اسمبلی الیکشن میں اتحاد میں موجود جنتا دل (یونائیٹیڈ) سے نظریاتی اختلافات کے سبب بہار میں لوک جن شکتی پارٹی نے اتحاد سے الگ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایل جے پی کے جنرل سکریٹری عبدالخالق نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج کےبعد لوک جن شکتی پارٹی کے تمام جیتے ہوئے اراکین اسمبلی وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کے کی ترقی کے راستے کے ساتھ رہ کر بی جے پی - ایل جے پی حکومت بنائیں گے۔ لوک جن شکتی پارٹی نے اتوار کو دہلی میں پارٹی کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ ہفتہ کو چراغ پاسوان نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس نے ان قیاس آرائیوں کو تقویت دی تھی کہ ایل جے پی این ڈی اے کے تحت ریاست کا اسمبلی الیکشن نہیں لڑے گی۔


چراغ پاسوان نے ہفتہ کو کیا تھا یہ ٹوئٹ


چراغ پاسوان نے اپنی پارٹی کے ’بہار فرسٹ بہاری فرسٹ’ کے لئے ہفتہ کو لوگوں کا ’آشیرواد’ مانگا تھا۔ چراغ پاسوان نے ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی پارٹی (ایل جے پی) کے سبھی امیدوار وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ چراغ پاسوان نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ انہیں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارکی قیادت والی پارٹی جے ڈی یو سے شکایت ہے۔ ایل جے پی نے بتایا کہ پارٹی بہار کی 243 رکنی اسمبلی میں 143 سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے اور بی جے پی امیدواروں کے خلاف وہ اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔ چراغ پاسوان نے جمعرات کو بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی بات کی تھی کیونکہ بی جے پی قیادت اتحاد کو بنائے رکھنا چاہتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 04, 2020 07:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading