Bihar Elections : دربھنگہ میں وزیر اعظم مودی نے کہا : رام مندر کی تاریخ پوچھنے والے بھی آج بجا رہے ہیں تالی
وزیر اعظم مودی نے ماتا سیتا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں کی تپسیا کے بعد رام مندر کی تعمیر کا کام ہورہا ہے ، جو لوگ ہم سے تاریخ پوچھا کرتے تھے وہ بھی آج تالیاں بجا رہے ہیں ۔ آپ لوگ اس کے اصل حقدار ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 28, 2020 12:16 PM IST

Bihar Elections : دربھنگہ میں وزیر اعظم مودی نے کہا : رام مندر کی تاریخ پوچھنے والے بھی آج بجا رہے ہیں تالی
بہار میں پہلے مرحلہ کیلئے ووٹنگ جاری ہے ۔ اس درمیان وزیر اعظم مودی نے دوسرے مرحلہ کی انتخابی تشہیر کیلئے دربھنگہ میں ایک ریلی سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر کی شروعات میکھلی زبان میں کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلے مرحلہ کی ووٹنگ چل رہی ہے ۔ ہماری اپیل ہے کہ کورونا کو لے کر پوری احتیاط برتیں ۔
وزیر اعظم مودی نے ماتا سیتا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں کی تپسیا کے بعد رام مندر کی تعمیر کا کام ہورہا ہے ، جو لوگ ہم سے تاریخ پوچھا کرتے تھے وہ بھی آج تالیاں بجا رہے ہیں ۔ آپ لوگ اس کے اصل حقدار ہیں ۔ بی جے پی اور این ڈی اے کی پہچان ہے جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں ۔ پہلی مرتبہ ہورہا کہ انتخابی منشور کے حساب سے تجزیہ کیا جارہا ہے کہ حکومت آگے کونسا قدم اٹھائے گی ۔
"A grand Ram Temple is being built in Ayodhya... those in politics who used to ask us a date (of temple construction) are now compelled to applaud... It is the identity of BJP and NDA, we do what we promise," says PM Modi #BiharElections pic.twitter.com/P6p1VmgIKS
— ANI (@ANI) October 28, 2020
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا کے بحران میں کہا تھا کہ ہر غریب کو مفت میں اناج دیں گے ، یہ بھی ہورہا ہے ۔ دنیا کو حیرانی ہورہی ہے کہ اتنا بڑا انتظام ہم اتنے بڑے بحران میں کیسے کر پائے ۔ چھٹ پوجا تک مفت راشن کا انتظام کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے حکومت میں رہنے والوں کا منتر رہا ہے کہ پیسہ ہضم ، اسکیم ختم ۔ انہیں کمیشن لفظ سے اتنی محبت تھی کہ کنیٹیویٹی پر توجہ نہیں دی ۔ این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد اور یہاں نتیش جی کی طاقت ملنے کی وجہ سے کوسی مہاسیتو کا کام تیزی سے آگے بڑھا ۔