ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Bihar election result 2020: نتائج میں دھاندلی کی افواہوں کے درمیان الیکشن کمیشن نے کہا- کمیشن کسی کے دباو میں نہیں آتا

الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کرکے کہا ہے کہ کمیشن کسی کے دباو میں آکر کام نہیں کرتا ہے۔ کمیشن کے افسران نے کہا، بہار اسمبلی انتخابات میں عمل کے تحت ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔

  • Share this:
Bihar election result 2020: نتائج میں دھاندلی کی افواہوں کے درمیان الیکشن کمیشن نے کہا- کمیشن کسی کے دباو میں نہیں آتا
نتائج میں دھاندلی کی افواہوں کے درمیان الیکشن کمیشن نے کہا- کمیشن کسی کے دباو میں نہیں آتا

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات 2020 (Bihar Assembly election result 2020) کے نتائج کا اعلان ہو رہا ہے۔ اب تک سامنے آئے نتائج کا اعلان ہو رہا ہے۔ اب تک سامنے آئے نتائج میں این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے۔ نتائج کے اعلان کے درمیان کئی لیڈر الزام لگا رہے ہیں کہ ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کی گئی ہے۔ کئی لیڈر کہہ رہے ہیں کہ حکومت کے دباو میں آکر ای وی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ لیڈروں کے ان الزامات کو الیکشن کمیشن نے ازسرنو مسترد کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کرکے کہا ہے کہ کمیشن کسی کے دباو میں آکر کام نہیں کرتا ہے۔ کمیشن کے افسران نے کہا، بہار اسمبلی انتخابات میں عمل کے تحت ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے سبب اس بار پولنگ بوتھ زیادہ بنائے گئے تھے، جس کے سبب ووٹوں کی گنتی میں تاخیر ہورہی ہے۔


آرجے ڈی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’تقریباً 10 سیٹوں پر نتیش انتظامیہ ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کر رہی ہے۔ جیتے ہوئے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں بیٹھ کر نتیش کمار اور سشیل مودی وزیر اعلیٰ کے چیف سکریٹری سے سبھی ڈی ایم اور آر او کو فون کروا کر نزدیکی لڑائی والی سیٹوں کو اپنے حق میں فیصلہ دلانے کا دباو بنوا رہے ہیں۔ آرجے ڈی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’تقریباً 10 سیٹوں پر نتیش انتظامیہ ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کر رہی ہے۔ جیتے ہوئے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں بیٹھ کر نتیش کمار اور سشیل مودی وزیر اعلیٰ کے چیف سکریٹری سے سبھی ڈی ایم اور آر او کو فون کروا کر نزدیکی لڑائی والی سیٹوں کے حق میں فیصلہ دلانے کا دباو بنوا رہے ہیں۔


آرجے ڈی نے 119 امیدواروں کی فہرست جاری کرکے جیت کا دعویٰ کیا


آرجے ڈی نے موجودہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’119 سیٹ جیتنے کے بعد ٹی وی پر 109 دکھایا جارہا ہے۔ نتیش کمار سبھی افسران کو فون کرکے دھاندلی کروا رہے ہیں۔ فائنل رزلٹ آنے اور مبارکباد دینے کے بعد اب افسر اچانک کہہ رہے ہیں کہ آپ ہار گئے ہیں۔

دوبارہ کرائی جاسکتی ہے ووٹوں کی گنتی

افسران نے کہا، جن سیٹوں پر فاصلہ کم ہے، وہاں پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرائی جاسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق شام 6 بجے تک 3 سیٹوں پر 200 ووٹوں کا فرق، 9 سیٹوں پر 500 ووٹوں کا فرق، 17 سیٹوں پر 1000 ووٹوں کا فرق، 33 سیٹوں پر 2000 ووٹوں کا فرق، 48 سیٹوں پر 3000 ووٹوں کا فرق اور 68 سیٹوں پر 5000 ووٹوں کا فرق ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading