ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Board BSEB 10th Results 2020: نتائج کا اعلان، ہمانشو بنے ٹاپر، 80.59 فیصد طلبا پاس

اس سال بہار بورڈ 10 ویں کلاس کے امتحان میں کل 14,94,071 طلبا شریک ہوئے تھے۔ 4,03,392 طلبا فرسٹ ڈویژن، 5,24,217 طلبا وطالبات سیکنڈ ڈویژن اور 2,75,402 تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوئے ہیں۔

  • Share this:
Bihar Board BSEB 10th Results 2020: نتائج کا اعلان، ہمانشو بنے ٹاپر، 80.59 فیصد طلبا پاس
بہار بورڈ کے 10 ویں کے نتائج کا اعلان

پٹنہ: بہار بورڈ (Bihar Board) نے 10 ویں کے نتائج کا آخر کار آج اعلان کردیا۔ اس بار 80.59 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال بہار بورڈ کے 10ویں کے کلاس میں 80.73 فیصد طلبا پاس ہوئے تھے۔

ہمانشو بنے ریاست کے ٹاپر

اس سال بہار بورڈ 10 ویں کلاس کے امتحان میں کل  14,94,071 طلبا شریک ہوئے تھے، جس میں  7,29,213 اور 7,64,858 طالبات نے شرکت کی تھی۔ اس بار کل 4,03,392  طلبا فرسٹ ڈویژن، 5,24,217 طلبا وطالبات سیکنڈ ڈویژن اور 2,75,402 تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوئے ہیں۔ اس امتحان میں حصہ لینے والے بہار کے 15 لاکھ سے زیادہ طلبا اپنے نتائج بہار بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in  پر چیک کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیچے دیئے گئے ذرائع سے بھی طلبا وطالبات نتائج دیکھ سکتے ہیں، جن میں موبائل ایس ایم ایس بھی شامل ہے۔ نتائج جاری کرتے ہی بہار نے تاریخ رقم کردی۔ بہار کورونا کے دور میں 10 ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔



اس سال بہار بورڈ 10 ویں کلاس کے امتحان میں کل  14,94,071 طلبا شریک ہوئے تھے۔
اس سال بہار بورڈ 10 ویں کلاس کے امتحان میں کل 14,94,071 طلبا شریک ہوئے تھے۔



ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل کریں رزلٹ

ایس ایم ایس بھیج کر بہار بورڈ کا رزلٹ پانے کے لئے طلبا کو BSEB10 -space- ROLL NUMBER ٹائپ کر کے 56263 پر بھیجنا ہوگا۔ اس کے بعد طلبا کو اپنا رزلٹ مل جائے گا۔ گزشتہ ہفتے سے ہی اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ کبھی بھی نتیجہ آسکتا ہے۔ کاپیوں کی چیکنگ مکمل ہونے کےبعد ٹاپرس کا ویریفکیشن کیا گیا۔ ویریفکیشن کے لئے بورڈ کے ذریعہ ایک پینل بنایا گیا تھا، جس میں مختلف موضوعات کے  ماہرین کا انتخاب کیا گیا تھا۔

ان ویب سائٹس پر چیک کریں اپنا رزلٹ

بہار بورڈ میٹرک امتحان میں شامل ہونے والے طلبا اپنا رزلٹ ان ویب سائٹس پر سیدھے طور پر چیک کرسکتے ہیں۔

biharoardonline.bihar.gov.in
biharboard.online
onlinebseb.in
indiaresults.com
examresults.net

جانیں کیسا رہا تھا گزشتہ سال کا رزلٹ

گزشتہ سال بہار بورڈ کے 10 ویں کلاس میں کل 16,60,609 طلبا وطالبات شامل ہوئے تھے، جس میں 80.73 فیصد طلبا پاس ہوئے تھے۔ پاس ہونے والی طالبات کی تعداد 6,36,046 اور طلبا کی تعداد 6,83,990 تھی۔ وہیں بہار بورڈ میٹرک 2018 کے امتحان میں کل 68.89 فیصد طلبا پاس ہوئے تھے۔

First published: May 26, 2020 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading