ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Board 10th Result 2021 declared: بہار بورڈ دسویں کے نتائج کا اعلان، ٹاپ -10 میں 101 طلبا

بہار اسکول امتحانات بورڈ (Bihar School Exam Board) کی طرف سے 10 ویں کے نتائج (Bihar Board 10th Result 2021) وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے جاری کیا۔ میٹرک امتحانات 2021 کے نتائج بہار بورڈ دفتر میں جاری کئے گئے۔

  • Share this:
Bihar Board 10th Result 2021 declared: بہار بورڈ دسویں کے نتائج کا اعلان، ٹاپ -10 میں 101 طلبا
Bihar Board 10th Result 2021 declared: بہار بورڈ دسویں کے نتائج کا اعلان

نئی دہلی: بہار اسکول امتحانات بورڈ (Bihar School Exam Board) کی طرف سے 10 ویں کے نتائج (Bihar Board 10th Result 2021) وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے جاری کیا۔ میٹرک امتحانات 2021 کے نتائج بہار بورڈ دفتر میں جاری کئے گئے۔ امتحانات کے نتائج کا اعلان ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر جاری کئے گئے۔ اس بار کے نتائج کے مطابق، اب تک 78.17 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں نتائج کے فیصد میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔


ٹاپ 10 طلبا میں روہتاس کے سندیپ، جمئی کی سبھاشنی اور پوجا کماری شامل ہیں۔ ٹاپ -10 میں 101 طلبا شامل ہوئے ہیں، جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ ہے۔ پوجا کماری، سبھاشنی، سندیپ کمار نے 484 نمبر حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے 96.8% نمبرات حاصل کئے ہیں۔ ٹاپ 10 میں شامل 100 طلبا میں سے 13 جمئی کے سملتلہ رہائشی اسکول کے ہیں۔


ٹاپر پوجا نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں کہا کہ انہوں نے گھر پر رہ کر ہی پڑھائی کی، اس میں ان کے والد نے ان کی کافی مدد کی۔ ٹاپ 10 میں 101 طلبا شامل ہیں۔ پوجا کماری، سندیپ کمار اور شبھ درشنی نے ٹاپ کیا ہے۔ پوجا کماری، شبھ درشنی اور سندیپ کمار نے 484 نمبرات حاصل کئے۔ انہوں نے 96.8% نمبرات حاصل کئے۔


بہار بورڈ کی 10 ویں کے امتحانات میں 16 لاکھ سے زیادہ طلبا شامل ہوئے تھے۔ بورڈ کی ویب سائٹ ہیوی ٹریفک کے سبب سلو یا کریش ہوتو نتائج نیوز 18 اردو پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 05, 2021 04:23 PM IST