ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Board 12th Result 2021 updates: کل جاری ہوگا انٹر کا نتیجہ، تمام تیاریاں مکمل

بہار بورڈ کے 12 ویں کلاس کے نتائج کل (26 مارچ) جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، نتیجہ جاری کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ 13.5 لاکھ طلبا اور ان کے سرپرستوں کو نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  • Share this:
Bihar Board 12th Result 2021 updates: کل جاری ہوگا انٹر کا نتیجہ، تمام تیاریاں مکمل
Bihar Board 12th Result 2021 updates: کل جاری ہوگا انٹر کا نتیجہ، تمام تیاریاں مکمل

Bihar Board 12th Result 2021: بہار بورڈ کے 12 ویں کلاس کے نتائج کل (26 مارچ) جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، نتیجہ جاری کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ 13.5 لاکھ طلبا اور ان کے سرپرستوں کو نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے نتیجہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اب کل انٹر امتحانات کے نتائج جاری ہوں گے۔


بہار بورڈ کی طرف سے جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج کااعلان محکمہ تعلیم کے کانفرنس ہال میں ہوگا۔ اس دوران وزیر تعلیم وجے کمار چودھری، بی ایس ای بی کے چیئرمین آنند کشور اور محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار موجود رہیں گے۔


24 مارچ کو جاری ہونے تھے انٹر کے نتائج


واضح رہے کہ انٹر کا نتیجہ آج ہی جاری ہونے کی بات کہی جارہی تھی، لیکن ٹاپرس کی کاپیوں کی ری چیکنگ کی وجہ سے نتیجہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ دراصل، جمعرات شام کو بہار تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر رزلٹ کا لنک نظر آنے لگے تھے۔ جس کے بعد ویب سائٹ ٹریفک بڑھنے کے سبب کریش کرگئی۔ طلبا اور ان کے سرپرست ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر مسلسل وزٹ کر رہے ہیں، لیکن انہیں مایوسی ہی ہاتھ لگ رہی ہے۔

نتیجے جاری ہونے پر طلبا اپنا رزلٹ onlinebseb.in, biharboardonline.bihar.gov.in اور biharboardonline.com کے پر جاکر چیک کرسکتے ہیں۔
یکم سے 13 فروری کے درمیان منعقد ہوئے تھے امتحانات

بہار بورڈ انٹر کے امتحانات یکم فروری سے 13 فروری کے درمیان منعقد کی گئی تھی۔ اس میں 13.84 لاکھ طلبا نے حصہ لیا تھا۔ گزشتہ سال بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ (2020) کا اعلان 24 مارچ کو ہی کردیا گیا تھا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 25, 2021 08:47 PM IST