உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    BSEB Bihar Board 12th Result 2022:نتائج جاری ہونے سے پہلے ہی بہاربورڈکی ویب سائٹ کریش، یہاں دیکھیں نتائج

    بہار بورڈ کے نتائج 2022 (BSEB Bihar Board 12th Result 2022) کے اجراء سے پہلے ہی طلباء اور والدین نے ویب سائٹ کھولنا شروع کر دی ہے۔ اس کی وجہ سے بہار بورڈ کی ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر لوڈ کافی بڑھ گیا ہے۔ بہار بورڈ کے سرور پر بڑی تعداد میں لوگوں کے فعال ہونے کی وجہ سے آفیشل ویب سائٹ ( biharboardonline.bihar.gov.in) کریش ہو گئی ہے۔

    • Share this:
      BSEB Bihar Board 12th Result 2022:بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری  ہونے سے پہلے ہی   بہار بورڈ کی ویب سائٹ کریش ہو گئی۔بہار بورڈ کے نتائج 2022 (BSEB Bihar Board 12th Result 2022) کے اجراء سے پہلے ہی طلباء اور والدین نے ویب سائٹ کھولنا شروع کر دی ہے۔ اس کی وجہ سے بہار بورڈ کی ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر لوڈ کافی بڑھ گیا ہے۔ بہار بورڈ کے سرور پر بڑی تعداد میں لوگوں کے فعال ہونے کی وجہ سے آفیشل ویب سائٹ ( biharboardonline.bihar.gov.in) کریش ہو گئی ہے۔ طلباء اپنا نتیجہ www.news18urdu.com یا news18bihar.com پر دیکھ سکیں گے، اعلان کے بعد نتیجہ یہاں دستیاب ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Jobs in Telangana: تلنگانہ میں کونسے محکمہ میں ہیں خالی آسامیاں؟ جانیے ملازمتوں کی تفصیلات
      بتا دیں کہ اس بار بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان 2022 میں تقریباً 13 لاکھ طلباء نے مختلف امتحانی مراکز پر حصہ لیا ہے۔ بورڈ کے امتحانات یکم فروری سے 14 فروری 2022 تک منعقد ہوئے تھے جس کے بعد جانچ کا عمل شروع ہوا اور اب نتائج کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔
      یہ بھی پڑھیں:
      26اپریل سے CBSEامتحان: تیاری کے لئے ملے گا وقت، پیپر پڑھنے کے لئے الگ سے ملیں گے 15 منٹ
      طلباء اپنے نتائج آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.com اور دیگر رزلٹ ہوسٹنگ ویب سائٹس پر دیکھ سکیں گے۔ پچھلے سالوں میں بھی بہار بورڈ نے بورڈ کا پہلا نتیجہ جاری کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

      بہار بورڈ 12ویں کا نتیجہ کہاں جاری ہوگا؟

      بہار بورڈ 12ویں کا نتیجہ بی ایس ای بی کی آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر سہ پہر 3 بجے جاری کیا جائے گا۔

      بہار بورڈ 12ویں کا کس سٹریم کا نتیجہ آج آئے گا؟

      بہار بورڈ آج ہی بارہویں کے تینوں اسٹریمز آرٹس، کامرس اور سائنس کے نتائج جاری کر رہا ہے۔

      کتنے طلباء نے امتحان دیا، کتنے دن بعد نتیجہ جاری ہو رہا ہے؟

      امتحان کے اختتام کے صرف 29 دن بعد نتیجہ کا اعلان کیا جارہاہے۔ امتحان میں کل 13 لاکھ 46 ہزار امیدوار شریک ہوئے تھے۔ کاپیوں کی جانچ 24 فروری سے 10 مارچ تک کی گئی۔ نتیجہ صرف 6 دن کی جانچ کے بعد جاری کیا جا رہا ہے۔

      آفیشل ویب سائٹ کے علاوہ رزلٹ کہاں چیک کیا جائے؟
      بہار بورڈ کے امیدوار جنہوں نے 12ویں کے امتحان میں شرکت کی تھی وہ www.news18urdu.com پر بھی نتیجہ دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ news18bihar.com کو ٹائپ کرکے بھی نتیجہ دیکھ سکیں گے۔

      پاس ہونے کے لیے کتنے نمبر درکار ہیں؟

      بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان (Bihar Board 12th Result 2022, BSEB 12th Result 2022)میں کامیاب ہونے کے لیے ہر مضمون میں کم از کم 33 فیصد نمبر درکار ہیں۔ پاسنگ مارکس میں پریکٹیکل اور تھیوری دونوں نمبر شامل ہیں۔ تھیوری امتحان میں 70 میں سے کم از کم 21 نمبر اور پریکٹیکل امتحان میں 30 میں سے 12 نمبر حاصل کرنا کسی بھی امیدوار کے لیے لازمی ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: