ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Board Class 12th Result 2021 Updates: ختم ہوا طلبا کا انتظار، بہار بورڈ کے 12ویں کلاس کے نتائج جاری۔ یہاں دیکھیں

Bihar Board Class 12 Result 2021 بہار اسکول ایجوکیشن بورڈ (BSEB) نے 12 ویں کلاس کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ طلبا آفیشیل ویب سائٹ onlinebseb.in, bsebssresult.com یا biharboardonline.bihar.gov.in پر وزٹ کرکے رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔

  • Share this:
Bihar Board Class 12th Result 2021 Updates: ختم ہوا طلبا کا انتظار، بہار بورڈ کے 12ویں کلاس کے نتائج جاری۔ یہاں دیکھیں
ختم ہوا طلبا کا انتظار، بہار بورڈ کے 12ویں کلاس کے نتائج جاری

نئی دہلی: Bihar Board Class 12 Result 2021 بہار اسکول ایجوکیشن بورڈ (BSEB) نے 12 ویں کلاس کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ طلبا آفیشیل ویب سائٹ onlinebseb.in, bsebssresult.com یا biharboardonline.bihar.gov.in پر وزٹ کرکے رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔


بہار کے وزیر تعلیم وجے چودھری نے محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار اور بہار بورڈ کے چیئرمین آنند کشور کی موجودگی میں بہار بورڈ 12ویں کلاس کا نتیجہ جاری کیا۔ اس بار کل 78% طلبا پاس ہوئے ہیں۔ شعبہ آرٹ میں 77.97 فیصد، کامرس کے 91.48 فیصد اور سائنس کے 76.28 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ آرٹ اسٹریم میں مدھو بھارتی کھگڑیا اور کیلاش کمار سموتال ٹاپر رہے۔ اس سال 10 لاکھ 45 ہزار 650 طلبا پاس ہوئے ہیں۔


بورڈ نے کیا اپنا وعدہ پورا


اس بار کل 13 لاکھ 50 ہزار 233 طلبا اور طالبات نے انٹر کا فارم بھرا تھا۔ اسکول ایجوکیشن بورڈ نے طلبا سے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے امتحانات کے نتائج ہولی سے قبل جاری کر دیئے۔ بورڈ نے سوال نامہ کے ساتھ سبھی آبجیکٹیو ٹائپ سوالات کے جواب پہلے ہی جاری کر دیئے تھے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 03:54 PM IST