بہار ضمنی الیکشن ریزلٹ: کشن گنج میں اویسی کی پارٹی کو ملی جیت، بی جے پی امیدوار کو ہرایا

ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے جیت کو پارٹی کی مسلسل محنت کا نتیجہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس مینڈیٹ کے ملنے کے بعد مسلسل سیمانچل میں کام کریں گے۔

Oct 24, 2019 01:52 PM IST | Updated on: Oct 24, 2019 02:11 PM IST
بہار ضمنی الیکشن ریزلٹ: کشن گنج میں اویسی کی پارٹی کو ملی جیت، بی جے پی امیدوار کو ہرایا

کشن گنج میں اویسی کی پارٹی کو ملی جیت: فائل فوٹو

پٹنہ۔ بہار اسمبلی ضمنی الیکشن میں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی دھماکے دار انٹری ہوئی ہے۔ اویسی کی پارٹی نے ضمنی الیکشن میں بہار کی کشن گنج سیٹ جیت لی ہے۔ اس سیٹ پر بی جے پی کو مضبوط دعویدار مانا جا رہا تھا لیکن قیاسوں پر لگام لگاتے ہوئے اویسی کی پارٹی کے امیدوار قمرالہدیٰ نے جیت حاصل کی۔

اویسی کی پارٹی نے شروع سے ہی بی جے پی کو سخت ٹکر دی تھی جس کے بعد ان کو جیت حاصل ہوئی۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے جیت کو پارٹی کی مسلسل محنت کا نتیجہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس مینڈیٹ کے ملنے کے بعد مسلسل سیمانچل میں کام کریں گے۔

Loading...

Loading...