اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیراعلیٰ نتیش کمار پہنچے مظفر پور:نتیش کمار کے خلاف اسپتال کے باہر لوگوں کا احتجاج

    وزیراعلیٰ نتیش کمار آج مظفر پورکا دورہ کررہے ہیں-(تصویر:نیوز18 بہارویڈیو)۔

    وزیراعلیٰ نتیش کمار آج مظفر پورکا دورہ کررہے ہیں-(تصویر:نیوز18 بہارویڈیو)۔

    بہارمیں دماغی بخار کا قہر جاری ہے -اب تک 132بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔مظفرپورمیں سب زیادہ 107بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار آج مظفر پورکا دورہ کررہے ہیں۔

    • Share this:
      بہارمیں دماغی بخار کا قہر جاری ہے -اب تک 132بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔مظفرپورمیں سب زیادہ 107بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار آج مظفر پورکا دورہ کررہے ہیں۔جیسے نیتش کمار اسپتال پہنچے وہاں موجود لوگوں نے احتجاج کرنا شروع کردیا اور حکومت مخالف نعرہ بازی کی ۔  حاجی پور میں گیارہ جبکہ سمستی پور اورموتیہاری میں پانچ۔پانچ بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

      واضح رہے کہ وزیراعلیٰ دماغی بخار سے متاثر بچوں کی صحت سے متعلق جانکاری لیں گے۔اس بیچ دماغی بخار کےبڑھتے اثرات سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر بیتی رات میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔حکومت نے اے ای ایس سے متاثرین کا مفت علاج کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔اُن میں امبولنس کا کرایہ بھی شامل ہوگا۔اس کے ساتھ ہی پرائیویٹ اسپتال میں ہورہے علاج کا پورے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔علاج کے دوران اے ای ایس سے ہوئی موت پر متاثرہ خاندان کو معاوضۃ بھی دینے کا فیصلہ حکومت نے لیا ہے۔

      اس کے علاوہ بہار حکومت نے اُن گھروں میں خصوصی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے بچے،اے ای ایس نے اُن سے چھین لیے ہیں۔ یہ ٹیم اس خاندان کی معاشی حالت اورناقص تغذیہ کے تعلق سے جانکاری اکھٹا کرے گا۔حکومت کا دعویٰ اس سال سات اسپتالوں میں بچوں کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔


      اے ای ایس متاثرہ اضَلاع میں پی آئی سی یو بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ مظفر پور میں جلد ہی 100 بیڈ کا آئی سی یو بھی قائم کیا جائیگا۔جس کے لیے ریاستی حکومت جلد ہی مرکز کو تجویز بھیجے گی۔ایک سال کے اندر 100 بیڈ کا آئی سی یو شروع کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ ریاست کے سات اضلاع میں دماغی بخار کا قہربرپا ہے۔اُن میں سب سے زیادہ مظفر پورمتاثر ہے۔ حاجی پور۔سمستی پور۔موتیہاری۔ پٹنہ۔ بیگوسرائے اورچھپرا میں بھی کئی گھروں کا چراغ گل ہوچکے ہیں۔اے ای ایس متاثرہ کئی بچوں کا اعلاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔

      First published: