گیا میں پریورتن ریلی : وزیر اعظم کا نتیش کمار پر نشانہ ، زہر پینے والے الیکشن کے بعد زہر اگلیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نے گیا کی انتخابی ریلی میں بہار حکومت کے خلاف جم کر حملہ بولا ۔

Aug 09, 2015 02:38 PM IST | Updated on: Aug 09, 2015 04:57 PM IST
گیا میں پریورتن ریلی : وزیر اعظم کا نتیش کمار پر نشانہ ، زہر پینے والے الیکشن کے بعد زہر اگلیں گے

گیا : وزیر اعظم نریندر مودی نے گیا کی انتخابی ریلی میں بہار حکومت کے خلاف جم کر حملہ بولا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اتنے سالوں سے بہار میں جنگل راج ہے اور یہ الیکشن بہار کو اس جنگل راج سے آزاد کرائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اقتدار کے نشے میں بہار کو برباد کر دیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ انتخابات بہار کی زندگی بدلے گا ۔ بہار کی ترقی کے لئے ضروری ہے ایسی حکومت بھی یہاں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ترقی کی گنگا تو بہہ رہی ہے، لیکن کچھ لوگ یہاں ایسے بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے ترقی کی گنگا یہاں نہیں پہنچتی ۔

وزیر اعظم نے بغیر نام لئے لالو پرساد پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے اتحاد کرکے بیٹھے ہیں ۔  مودی نے لوگوں سے پوچھا کہ انتخابات کے وقت جو زہر پیا گیا ہے اسے انتخابات کے بعد باہر نکالیں گے تو عوام ہی کو نقصان پہنچے گا ۔ وزیر اعظم نے سوالیہ انداز میں کہا کہ زہر پینے اور پلانے والوں کی ضرورت ہے کیا ہے ۔ پتہ نہیں یہاں کون زہر کمار ہے اور کون بھجنگ پرساد ہے ۔

مودی نے لالو اور نتیش دونوں پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پتہ ہی نہیں چل رہا کہ کون بھجنگ پرساد ہے اور کون چندن کمار۔   وزیر اعظم کا اشارہ نتیش کمار کے اس بیان کی طرف تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چندن زہریلا نہیں ہوتا ہے خواہ اس کے ساتھ سانپ ہی کیوں نہ لپٹا ہوا ہوا ۔ تاہم بعد میں نتیش نے اس بیان پر وضاحت بھی دی تھی ۔

Loading...

اقتدار کی منتقلی ضروری : منگل پانڈے

وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سے قبل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر منگل پانڈے نے کہا کہ ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لئے اقتدارکی تبدیلی ضروری ہے ۔ منگل پانڈے نے ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے بہار کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔

نوجوانوں کو ملےگا روزگار: کشواہا

وہیں مرکزی وزیر مملکت اوپیندر کشواہا نے کہا کہ ہم لوگ ایسا بہار بنانا چاہتے ہیں، جو جرائم سے پاک ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اگر این ڈی اے کی حکومت بہار میں بنتی ہے تو نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور طالب علموں کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے گا ۔ کشواہا نے کہا کہ ہر شخص کو روزگار ملے گا ۔  انہوں نے ریاست میں قانون و انتظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں جرائم بڑھ گیا ہے ۔

 آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو کے نسلی مردم شماری کی رپورٹ عام کرنے کے مطالبہ پر کشواہا نے کہا کہ مردم شماری کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مردم شماری مکمل ہوتے ہی رپورٹ کو جاری کئے جانے پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے لالو پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام بھی لگایا ۔

ماونوازوں کا سیاہ دن منانے کا اعلان

وزیر اعظم مودی کی اس ریلی کے مدنظر نکسلیوں نے ریاست میں سیاہ دن منانے کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر ریلی کے مقام پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلی پر نظر رکھنے کے لئے 50 سی سی ٹی وی کیمرے، 40 میٹل ڈیٹکٹر اور 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

 

Loading...