ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election 2020: کورونا کے سبب ای وی ایم میں ہوا اضافہ، بہار میں آج دیر رات تک پوری ہو پائے گی ووٹوں کی گنتی: الیکشن کمیشن

Bihar election Results 2020: بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج آرہے ہیں۔ اس درمیان الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک پریس کانفرنس کی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی دیر رات آنے کی امید ہے۔

  • Share this:
Bihar Election 2020: کورونا کے سبب ای وی ایم میں ہوا اضافہ، بہار میں آج دیر رات تک پوری ہو پائے گی ووٹوں کی گنتی: الیکشن کمیشن
Bihar election 2020: الیکشن کمیشن نے کہا- دیر رات تک پوری ہو پائے گی ووٹوں کی گنتی

پٹنہ/ نئی دہلی: بہار اسملی انتخابات 2020 (Bihar election Results 2020) کو لے کر اب تک آئے رجحانات میں نیش کمار کے چہرے کے ساتھ الیکشن لڑ رہی این ڈی اے کو اکثریت ملتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ وہیں تیجسوی یادو کی قیادت والی عظیم اتحاد 100 سیٹوں کے آس پاس نظر آ رہی ہے۔ حالانکہ اس درمیان الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن نتائج کو لے کر کوئی اندازہ لگانا فی الحال جلد بازی ہوگی۔


الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ووٹوں کی گنتی کے 26-25 راونڈ ہوا کرتے تھے، اس بار یہ بڑھ کر اوسطاً 35 راونڈ ہوگئے، اس لئے ووٹنگ دیر شام تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب تک بغیر کسی پریشانی کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بہار میں تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کی جاچکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ابھی بھی بڑے حصے کی ووٹنگ ہونی باقی ہے۔


ووٹوں کی گنتی سست نہیں، کورونا کے سبب ای وی ایم کی تعداد بڑھی


الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ آج دیر رات تک گنتی پوری ہوجائے گی۔ کورونا کی وجہ سے پولنگ سینٹرس کی تعداد زیادہ تھی، جس کے لئے 1.25 لاکھ ای وی ایم مشینوں کا استعمال ہوا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی سست نہیں چل رہی ہے بلکہ ای وی ایم کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے۔ سال 2015 کے مقابلے کئی چیزوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مثلاً پولنگ سینٹرس، بیلٹ پیپرس، ایسے میں یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ووٹوں کی گنتی سست ہو رہی ہے۔ ہاں کچھ وقت زیادہ ضرور لگ سکتا ہے۔

اس سے پہلے بہار کے الیکشن کمیشن افسر (سی ای او)، ایچ آر شری نواس نے کہا کہ اس بار تقریباً 4.10 کروڑ ووٹ پڑے ہیں اور اب تک 92 لاکھ ووٹوں کی گنتی کی جاچکی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 10 نومبر کی صبح 8 بجے تک ملے پوسٹل بیلٹ گنے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اوسطاً 35-30 راونڈ کی گنتی ہوسکتی ہے۔ قانون کے مطابق، آج صبح 8 بجے تک موصول ہونے والے سبھی پوسٹل بیلٹ پیپروں کی گنتی ہوگی۔ اس سے متعلق ڈیٹا متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی سطح پر دستیاب ہوں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 04:06 PM IST