ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو عظیم اتحاد کے لیڈر منتخب

سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے یہاں 10 سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش پر مہا گٹھ بندھن کی حلیف آرجے ڈی، کانگریس، سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی، تیجسوی پرساد یادو کو آج مہا گٹھ بندھن کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔

  • Share this:
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو عظیم اتحاد کے لیڈر منتخب
تیجسوی یادو مہا گٹھ بندھن کے لیڈر منتخب

پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی) زیر قیادت مہا گٹھ بندھن عہدہ کے امیدوار رہے تیجسوی پرساد یادو کو آج مہا گٹھ بندھن کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے یہاں 10 سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش پر مہا گٹھ بندھن کی حلیف آرجے ڈی، کانگریس، سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی، تیجسوی پرساد یادو کو آج مہا گٹھ بندھن کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔


میٹنگ میں مہا گٹھ بندھن کے سبھی 110 اراکین اسمبلی نے تیجسوی یادو کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کے ساتھ ہی مہا گٹھ بندھن کا لیڈر بھی منتخب کرلیا۔ اس سے قبل آرجے ڈی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں غورو خوض کیا گیا۔ اس طرح کانگریس کے نومنتخب اراکین اسمبلی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں بھی میٹنگ ہوئی۔ پارٹی کے سنیئر لیڈران نے نومنتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا۔ اجلاس کے دوران لیڈران کے چہرے پر کم سیٹوں کی وجہ سے حکومت نہیں بنا پانے کا ملال واضح طور پر دکھائی دیا۔



سابق وزیر اعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر جیتن رام مانجھی نے کانگریس اراکین اسمبلی کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ آنے کا آفر دے کر سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر جیتن رام مانجھی نے کانگریس اراکین اسمبلی کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ آنے کا آفر دے کر سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔


نتیش کمار نے دیا کانگریس اسمبلی کو آفر

سابق وزیر اعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر جیتن رام مانجھی (Jitan Ram Manjhi) نے کانگریس اراکین اسمبلی کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار (CM Nitish Kumar) کے ساتھ آنے کا آفر دے کر سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ کانگریس اراکین اسمبلی کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ آجانا چاہئے۔ نتیش کمار سب کے لیڈر ہیں اور ان کی حکمت عملی کانگریس سے بہت الگ نہیں ہے۔ سبھی کانگریس اراکین اسمبلی ساتھ آجائیں، یہ ان کے لئے بھی بہتر ہے۔ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ کانگریس اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا نظریہ بھی تقریباً ایک ہی ہے۔ واضح رہے کہ جیتن رام مانجھی نے یہ آفر تب دیا ہے جب یہ خبر آئی کہ بہار اسمبلی انتخابات نتائج میں اکثریت سے محض 12 سیٹیں دور رہنے پر عظیم اتحاد نے ابھی حکومت بنانے کی امید نہیں چھوڑی ہے۔ وہ اپنے معاون جیتن رام مانجھی کی ہم اور مکیش سہنی کی وی آئی پی (HAM and VIP) پر ڈورے ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 12, 2020 07:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading