ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election Result: بہار میں این ڈی اے جیت کے بالکل قریب، نتیش کمار کی رہائش گاہ پر جمع ہونے لگے لیڈران

Bihar Election Results: بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے (NDA) جیت کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان بی جے پی اور جے ڈی یو لیڈروں کا وزیر اعلیٰ نتیش کمار (Nitish Kumar) کی رہائش گاہ پر آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

  • Share this:
Bihar Election Result: بہار میں این ڈی اے جیت کے بالکل قریب، نتیش کمار کی رہائش گاہ پر جمع ہونے لگے لیڈران
بہار میں این ڈی اے جیت کے بالکل قریب، نتیش کمار کی رہائش گاہ پر جمع ہونے لگے لیڈران

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 (Bihar election Results 2020) کے نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک آئے رجحانات میں نتیش کمار کے چہرے پر الیکشن لڑ رہی این ڈی اے اکثریت کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جبکہ عظیم اتحاد کی جانب سے اسے سخت ٹکر مل رہی ہے۔ اس وقت این ڈی کو 124 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے، جس میں سے وہ 111 سیٹوں پر جیت حاصل کرچکی ہے جبکہ عظیم اتحاد کو 110 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے، جس میں سے وہ 93 سیٹیں جیت چکی ہے۔ وہیں این ڈی اے کی جیت کے امکانات کے درمیان بہار کے بی جے پی انچارج بھوپیندر یادو (Bhupender Yadav)، نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی (Deputy CM Sushil Modi) سمیت تمام لیڈر وزیر اعلیٰ نتیش کمار (Nitish Kumar) کی رہائش گاہ پر پہنچنے لگے ہیں۔


نتیش کمار کی رہائش گاہ پر منتھن جاری


بہار میں اکثریت کے قریب پہنچتےہی این ڈی اے میں ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ سشیل کمار مودی اور بھوپیندر یادو کے بعد کابینہ وزیر منگل پانڈے اور آر سی پی سنگھ بھی نتیش کمار کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ اس طرح سے بی جے پی اور جے ڈی یو لیڈروں کے درمیان میٹنگ کا دور شروع ہوگیا ہے۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بہار میں شام 5:30 بجے تک 2.7 کروڑ ووٹوں کی گنتی کر لی گئی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات میں چار کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ووٹنگ کی تھی۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی صبح سے جاری ہے۔ کمیشن کے جنرل سکریٹری امیش سنہا نے بتایا کہ رات تک زیادہ تر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا اور باقی نتائج دیر رات آئیں گے۔ کمیشن کے افسران کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری سروسیز سے منسلک لوگوں سے 1.6 لاکھ پوسٹل بیلٹ پیپر پوسٹ کے ذریعہ بھیجے گئے تھے۔ تقریباً 52,000 پوسٹل بیلٹ پیپروں کا استعمال 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور معذوروں نے کیا۔ فی الحال رجحانات میں این ڈی اے 124 اور عظیم اتحاد 111 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ حکومت سازی کے لئے 122 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ حالانکہ کئی ایسی سیٹیں ہیں، جہاں پر ووٹوں کا فرق تقریباً 1000 ہے، ایسے میں نتائج کسی کے بھی حق میں جاسکتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 08:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading