ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Bihar Election Results 2020: وزیر اعظم مودی نے قیاس آرائیاں ختم کردیں، کہا- نتیش کمار کی قیادت میں کریں گے ترقیاتی کام

بہار اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Elections) اور مختلف ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی (Bharatiya Janta Party) کی جیت کا جشن بدھ کو پارٹی دفتر میں منایا گیا۔ اس جشن میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا (BJP President JP Nadda)، وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah)، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Defence Minister Rajnath Singh)، تمام مرکزی وزرا سمیت سینکڑوں بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔

  • Share this:
Bihar Election Results 2020: وزیر اعظم مودی نے قیاس آرائیاں ختم کردیں، کہا- نتیش کمار کی قیادت میں کریں گے ترقیاتی کام
وزیر اعظم مودی نے قیاس آرائیاں ختم کردیں، کہا- نتیش کمار کی قیادت میں کریں گے ترقیاتی کام

نئی دہلی: کورونا وائرس وبا (Coronavirus Pandemic) کے درمیان ہوئے بہار اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Elections) اور مختلف ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی (Bharatiya Janta Party) کی جیت کا جشن بدھ کو پارٹی دفتر میں منایا گیا۔ اس جشن میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا (BJP President JP Nadda)، وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah)، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Defence Minister Rajnath Singh)، تمام مرکزی وزرا سمیت سینکڑوں بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور جے پی نڈا نے اپنے خطاب میں ملک کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔


وزیر اعظم مودی نے یہاں دین دیال اپادھیائے پر بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد تقریبِ تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’اگر آج آپ مجھے بہار الیکشن کے نتائج کے بارے میں پوچھیں گے تو میرا جواب بھی عوام کی طرح صاف ہے۔ بہار میں سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کی جیت ہوئی ہے‘۔ وزیر اعظم نے کہا،’بہار تو سب سے خاص ہے۔ بہار میں ترقی کے کاموں کی جیت ہوئی ہے۔ بہار میں سچ جیتا ہے، یقین جیتا ہے۔ بہار کا نوجوان جیتا ہے، مائیں، بہنیں، بیٹیاں جیتی ہیں! بہار کا غریب جیتا ہے، کسان جیتا ہے! یہ بہار کی امیدوں کی جیت ہے، بہار کے فخر کی جیت ہے۔ میں بہار کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے کہوں گا، آپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بہار کیوں جمہوریت کی زمین کہا جاتا ہے۔ آپ نے پھر ثابت کیا ہے کہ واقعی بہار کے باشندے پارکھی بھی ہیں اور بیدار بھی‘۔

نریندر مودی نے کہا کہ 21 ویں صدی کے ہندوستان کے شہری، بار بار اپنا پیغام واضح کر رہے ہیں۔ اب خدمت کا موقع اسی کو ملے گا جو ملک کی ترقی کے ہدف کے ساتھ ایمانداری سے کام کرے گا۔ ہر سیاسی پارٹی سے ملک کے عوام کو یہی امید ہے کہ ملک کے لیے کام کرو، ملک کے کام سے مطلب رکھو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، ریاست کی ترقی، آج سب سے بڑی کسوٹی ہے اور آنے والے وقت میں بھی یہی الیکشن کی بنیاد رہنے والی ہے۔ جو لوگ یہ نہیں سمجھ رہے ہیں، اس بار بھی ان کی جگہ جگہ ضمانت ضبط ہو گئی ہے۔ آج ملک کا بی جے پی پر جو پیار نظر آ رہا ہے، این ڈی اے پر جو پیار نظر آ رہا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی اور این ڈی اے نے ملک کی ترقی کو اور عوام کی ترقی کو اولیں ہدف بنایا ہوا ہے۔ ہم ہر وہ کام کریں گے جو ملک کو آگے لے جائے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 11, 2020 10:49 PM IST