ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے پہلے اقلیتی رہائشی اسکول اور ضلع وقف بھون کا دربھنگہ میں 23 فروری کو سنگ بنیاد

وقف کی زمین پر ریاست کا پہلا اقلیتی رہائشی اسکول بننے جارہا ہے ۔ وہیں دربھنگہ میں شاندار وقف بھون کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائےگا ۔

  • Share this:
بہار کے پہلے اقلیتی رہائشی اسکول اور ضلع وقف بھون کا دربھنگہ میں 23 فروری کو سنگ بنیاد
بہار کے پہلے اقلیتی رہائشی اسکول اور ضلع وقف بھون کا دربھنگہ میں 23 فروری کو سنگ بنیاد

تقریبا ایک سال پہلے وزیر اعلی نتیش کمار نے اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے اقلیتی رہائشی اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ساتھ ہی ریاست کے تمام اضلاع میں وقف بھون بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی ریاست میں ایک اسکول قائم نہیں ہوسکا ۔ بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر موجودہ حکومت نے اس منصوبہ کو زمین پر اتارنے کی مہم تیزکردی ہے۔ وقف کی زمین پر ریاست کا پہلا اقلیتی رہائشی اسکول بننے جارہا ہے ۔ وہیں دربھنگہ میں شاندار وقف بھون کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائےگا ۔ ماہرین کے مطابق انتخابی سال میں کئی طرح کے منصوبوں کی شروعات ہوتی ہے ، لیکن انتخاب کے بعد وہ منصوبے زمین پر کتنا اترتے ہیں ، یہ بہار میں ایک بڑا سوال رہا ہے۔


بہار سنّی وقف بورڈ کی زمین پر پہلا اقلیتی رہائشی اسکول قائم ہونے والا ہے۔ 23 فروری کو دربھنگہ میں ایک پروگرام منعقد کر کے وزیر اعلی اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وقف بورڈ دربھنگہ میں منعقد ہونے والے پروگرام کو کامیاب بنانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ مانا جارہا ہیکہ دربھنگہ کے سبھی جے ڈی یو لیڈران اور کارکنان پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ خاص بات یہ ہے کہ دربھنگہ کو اقلیتی ضلع کا درجہ حاصل ہے ۔ حال میں آر جے ڈی چھوڑ کر جے ڈی یو کا دامن تھامنے والے علی اشرف فاطمی اسی ضلع سے ہیں ۔ فاطمی کو میتھلانچل کے قدور لیڈر کے طور پر مانا جاتا ہے ۔ وہ یو پی اے کی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور دربھنگہ لوک سبھا حلقہ سے کئی مرتبہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں اب وہ جےڈی یو میں ہیں ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے مدّنظر اقلیتی ضلع سے اقلیتی اسکیم کو نافذ کر کے ایک مثبت پیغام دینے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔


دربھنگہ ضلع میں دس اسمبلی حلقے ہیں ۔ اقلیتی آبادی کو اقلیتی منصوبہ کے نفاذ سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ریاستی حکومت سوشاسن کے اپنے نعرہ کو انصاف کے ساتھ زمین پر اتارنے کا کام کر رہی ہے ۔ غور طلب ہے کہ سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے جاری جاری خواتین کا احتجاج ریاستی حکومت کیلئے پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔ ایسے میں اقلیتوں کو خوش کرنے کی کوشش کے طور پر بھی اس قدم کو سماج کا دانشور طبقہ دیکھ رہا ہے۔


جبکہ سنّی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نتیش کمار ملک کے چند سیکولر لیڈروں میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے بلا تفریق مذہب و ملت عام لوگوں کے فلاح کے لئے کام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ارشاد اللہ کے مطابق نتیش کمار نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے تعلق سے ہمیشہ سنجیدہ کام کیا ہے ، جس کا نتیجہ ہے کہ اقلیتی رہائشی اسکول اور ملٹی پرپس وقف بھون کا دربھنگہ میں سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔ ارشاد اللہ نے اعلان کیا کہ جلد ہی اس منصوبے کے تحت مختلف اضلاع میں تعمیراتی کام شروع ہوجائیں گے ۔
First published: Feb 17, 2020 09:16 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,203,128

     
  • Total Confirmed

    1,677,664

    +74,012
  • Cured/Discharged

    372,939

     
  • Total DEATHS

    101,597

    +5,905
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres