بہار: مظفر پور میں آدھی رات کو آگ لگنے سے 4 بچے زندہ جلے، نصف درجن جھلسے

معلومات کے مطابق یہ واقعہ صدر تھانہ علاقہ کے رام دیالو اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے۔ رات تقریباً ایک بجے یہاں ایک جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔ اس دوران سوئے ہوئے 4 بچے زندہ جل گئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bihar | Muzaffarpur
  • Share this:
    مظفر پور: بہار کے مظفر پور سے بڑی خبر آئی ہے۔ یہاں دیر رات لگنے والی خوفناک آگ میں چار بچے زندہ جل گئے جبکہ نصف درجن سے زائد لوگ آگ کی زد میں آگئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ زخمیوں کو SKACH اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    معلومات کے مطابق یہ واقعہ صدر تھانہ علاقہ کے رام دیالو اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے۔ رات تقریباً ایک بجے یہاں ایک جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔ اس دوران سوئے ہوئے 4 بچے زندہ جل گئے۔ واقعے میں نصف درجن سے زائد افراد جھلس گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت یہ تمام لوگ سو رہے تھے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

    دہلی پولیس نے خاتون پہلونوں کو دیا تحفظ، راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کرکے احتجاج کی حمایت کی

    رسوئی گیس ہوئی سستی، کمرشیل LPG Gasکی قیمت میں 172 روپے کی کمی، یہاں جانئے نئی قیمتیں

    اس سے پہلے بہار کے دربھنگہ ضلع میں ہی میڈیکل کالج اور اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کے بعد اسپتال کے احاطے میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا۔ آگ لگنے کے بعد وارڈ میں داخل مریض کے اٹینڈنٹ اس کے ساتھ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ میڈیسن وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اگرچہ اسپتال کے عملے اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا تاہم لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: