شیلٹر ہوم ریپ معاملہ : آئی جی اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مظفر پور کے شیلٹر ہوم کا معائنہ کیا

بہار کے مظفر پور بچہ گھر ہاسٹل میں جنسی تشدد کے کیس میں آج آئی جی سنیل کمار نے فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

Jul 28, 2018 07:50 PM IST | Updated on: Jul 28, 2018 07:51 PM IST
شیلٹر ہوم ریپ معاملہ : آئی جی اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مظفر پور کے شیلٹر ہوم کا معائنہ کیا

مظفر پور میں واقع شیلٹر ہوم

بہار کے مظفر پور بچہ گھر ہاسٹل میں جنسی تشدد کے کیس میں آج آئی جی سنیل کمار نے فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ آئی جی (مظفر پور )  سنیل کمار نے یہاں بتایا کہ واقعہ کے بعد سے تالا بند سیوا سنکلپ و وکاس سمیتی کے دفتر کو آج کھولا گیا۔

بتادیں کہ ثبوت کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہ ہوسکے، اس لئے ادارے کے دفتر کو سیل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ سے آئی ایف ایس ایل اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا باریکی سے معائنہ کیا اور اس کے بعد وہ کچھ ثبوت بھی لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے انجکشن، ادویات اور کچھ دواؤں کے ڈبےبھی ملے ہیں۔ تحقیقات کے بعد ہی یہ پتہ چلے گا کہ انجکشن اور ادویات قابل اعتراض ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکار ادارے کے دفتر کے نزدیک ہی اس کے آپریٹر برجیش ٹھاکر کی رہائش ہے اور ان دونوں کے درمیان میں ایک دروازہ ہے جس پر اب تالا لگا ہے۔

Loading...

Loading...