کارتک پورنما کے موقع پر اسنان کے دوران ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 7 کی موت

بتا دیں کہ بہار کے نوادہ اور نالندا ضلع میں3۔3 اور سیلاب میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیں۔

Nov 12, 2019 10:48 AM IST | Updated on: Nov 12, 2019 12:24 PM IST
کارتک پورنما کے موقع پر اسنان کے دوران ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 7 کی موت

کارتک پورنما کے موقع پر ندیوں اور تالابوں میں اسنان کیلئے عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ امڈ رہی ہے۔ لیکن اس دوران کئی مقامات سے حادثوں کی بھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اسنان کرنے کے دوران ڈوبنے سے بہار میں 7 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بتا دیں کہ بہار کے نوادہ اور نالندا ضلع میں3۔3 اور سیلاب میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیں۔

نوادہ سے موصولہ خبروں کے مطابق ضلع کے كواكول ڈویژن کے سیكھودیورا گاؤں میں آج تالاب میں ڈوب کرایک ٹیچرسمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ سیكھودیورا گاؤں کے هردیو مہتو کی بیٹی انورادھا کماری (18) اور اس کی سہیلی بالميکی ساہ کی بیٹی شلپی کماری (18) کارتک پورنما کے موقع پر گاؤں کے ہی بڑکی سوریہ مندر کے تالاب میں اسنان کرنے گئی تھیں تبھی دونوں گہرے پانی میں چلی گئیں۔ انہیں بچانے کے لئے اسی گاؤں کے ایک ٹیچر اویناش کمار عرف راکیش سنگھ (40) تالاب میں اترے لیکن وہ بھی گہرے پانی میں چلے گئے جس کے سبب تینوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ اویناش جموئی کے ایک سرکاری اسکول میں استاذ تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نوادہ صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

راجگیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نالندہ ضلع کے گری يک تھانہ علاقہ میں آج سكری دریا میں ڈوب کر تین کم عمر لڑکیوں کی موت ہو گئی۔ ضلع کے گھوسراوا گاؤں کے اجے سنگھ کی بیٹی انشو کماری (17) سونم کماری (15) اور دیپو سنگھ کی بیٹی پریتی کماری (15) کارتک پورنما کے موقع پر سكری دریا میں اسنان کر رہی تھیں تبھی تینوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو دریا سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بہارشريف صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...